لاہور میں پالتو شیر کا حملہ، خاتون 2 بچوں سمیت زخمی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: لاہور میں واقع ایک فارم ہاؤس میں شیر نے ایک فیملی پر حملہ کردیا جس سے 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ملک اعظم مرتضی عرف شانی نامی شخص نے بغیر لائسنس غیر قانونی طور پر شیر کو اپنے ڈیرے پر رکھا ہوا تھا۔
رہورٹ کے مطابق جوہر ٹاؤن میں قائم فارم ہاؤس میں ایک خاندان تفریح کے لیے آیا ہوا تھا کہ اس دوران وہ پالتو شیر کے قریب گئے تو شیر جنگلے سے باہر آگیا اور ان پر حملہ کردیا۔ جس سے 2 بچے اور ایک خاتون زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد تینوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردای گیا ہے بچوں کی حالت تشویشناک جبکہ خاتون کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق فارم ہاؤس میں رکھے گئے شیر کا جنگلہ کھلا رہ گیا تھا۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے اس افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وائلڈ لائف حکام سے رابطے کی ہدایت کی۔ پولیس کے رابطہ کرنے پر وائلڈ لائف حکام نے پالتو شیر کو قابو کرلیا۔
دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، کسی کو بھی شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ چیز ہرگز قبول نہیں کریں گے کہ کسی کا شوق شہریوں کی جان کے لیے خطرہ بن جائے۔
ترجمان محکمہ وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب کے مطابق شیر کے مالک کی گرفتاری کے لیے شاہ دی کھوئی اور دیگر مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ ایف آئی آر کے اندراج کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
ترجمان وائلڈ لائف نے مزید بتایا کہ نئے قوانین کے مطابق کوئی بھی شخص شیر کو بغیر لائسنس، مطلوبہ پنجرے کے سائز اور دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد کیے بغیر نہیں رکھ سکتا، غیر قانونی اور بغیر لائسنس شیر کو رکھنا ناقابل ضمانت جرم ہے اور اس کی سزا 7 سال قید جبکہ 50 لاکھ روپے جرمانہ ہے۔
ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ان کے گھر کے قریب اگر کسی کے پاس شیر موجود ہے تو اسکی اطلاع محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کی ہیلپ لائن 1107 پر فوری طور پر دیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وائلڈ لائف کے مطابق شیر کو کے لیے
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائیکل سوار خواتین کو گاڑی کی ٹکر، ایک خاتون جاں بحق
تیز رفتار کرولا گاڑی نے اسکوٹی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے باعث اسکوٹی موٹرسائیکل پر سوار 2 خواتین پل سے نیچے جا گریں۔ پُل سے گرنے کے نتیجے میں دونوں خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں کمی کے ٹریفک پولیس کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر شہری اپنے قیمتی جانیں گنوانے لگے۔ تفصیلات کے مطابق سپرہائیوے دنبہ گوٹھ کے قریب تیز رفتار کرولا گاڑی نے اسکوٹی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے باعث اسکوٹی موٹرسائیکل پر سوار 2 خواتین پل سے نیچے جا گریں۔ پُل سے گرنے کے نتیجے میں دونوں خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ حادثے کی اطلاع پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد میں جمع ہو گئی، جبکہ پولیس اور ریسکیو ادارے بھی پہنچ گئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والی ایک خاتون کو قریبی اور دوسری خاتون کو تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، عباسی شہید اسپتال منتقل کی جانے والی خاتون کے دم توڑ گئیں۔
حادثے میں جاں بحق خاتون کی شناخت 20 سالہ سمرا شیخ اور زخمی خاتون کی شناخت 37 سالہ رابعہ ناز کے نام سے کی گئی، حادثے میں جاں بحق اور زخمی خاتون بحریہ ٹاؤن کی رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے ٹیچر ہیں۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز جتوئی نے بتایا کہ جاں بحق و زخمی خواتین شہر میں کسی کوچنگ سینٹر یا پرائیویٹ تعیلمی ادارے میں پڑھاتی ہیں، حادثے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو تحویل میں لیکر کے ڈرائیور کاشف عزیز کو حراست میں لے لیا اور حادثے سے متعلق مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔