پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سابق کپتان بابراعظم سے وکٹ کیپنگ کرانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ٹیم میں شامل کرنے کے لیے وکٹ کیپنگ کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹرز سے بہترین پرفارمنس کیسے لینی ہے؟ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بتادیا

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ بابر اعظم کے وکٹ کیپنگ کرنے کے حوالے سے افواہیں گردش کررہی ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ اس آپشن میں شامل ہی نہیں۔ اگر وہ ٹیم میں شامل ہوتے ہیں تو اوپر کے نمبرز پر صائم ایوب یا فخر زمان کے ساتھ کھیلیں گے۔

بلے بازوں پر اسٹرائیک ریٹ کا دباؤ نہیں

ہیڈ کوچ نے کہا کہ کسی بھی بیٹر کو 150 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلنے کا نہیں کہا گیا، تاہم موجودہ دور کی ٹی 20 کرکٹ میں تیز رفتار بیٹنگ ناگزیر ہوچکی ہے، پاکستان کی بیٹنگ دیگر ٹیموں کے مقابلے میں پیچھے ہے اور اسی خلا کو پُر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بابراعظم اور رضوان کی ٹی20 ٹیم میں شمولیت مشروط کردی

مائیک ہیسن کے مطابق کراچی میں جاری ٹریننگ کیمپ دورہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی تیاریوں کے لیے لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں بہتری کے لیے مختلف پہلوؤں پر کام جاری ہے۔

کھلاڑیوں کی کارکردگی اور فٹنس پر تبصرہ

ہیڈ کوچ نے بتایا کہ فخر زمان اور صائم ایوب بطور اوپنرز ٹیم کا حصہ ہیں۔ فاسٹ باؤلر حسن علی اچھی فارم میں ہیں اور ویسٹ انڈیز کے دورے میں ٹیم کا حصہ ہوں گے، جبکہ ان کی غیر موجودگی میں نوجوان فاسٹ باؤلر سلمان مرزا کو موقع دیا گیا ہے، جن میں بین الاقوامی کرکٹ کے تقاضے پورے کرنے کی صلاحیت دیکھی گئی ہے۔

شاہین شاہ اور حارث رؤف کی صورتحال

شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ ایک ورلڈ کلاس باؤلر ہیں اور کچھ تکنیکی خامیاں دور کرنے کے بعد دوبارہ اسکواڈ کا حصہ بنیں گے۔ فاسٹ باؤلر حارث رؤف ہیمسٹرنگ انجری کے باعث دستیاب نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مائیک ہیسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر

مائیک ہیسن نے سلیکشن پالیسی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ وہ سلیکشن کمیٹی کا باقاعدہ حصہ ہیں۔ 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب کمیٹی کرتی ہے، جس کے بعد کوچ اور کپتان 15 رکنی اسکواڈ تجویز کر کے چیئرمین کو منظوری کے لیے بھیجتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بابراعظم پاکستان حارث رؤف دورہ بنگلہ دیش دورہ ویسٹ انڈیز شاہین آفریدی قومی ٹیم وائٹ بال وکٹ کیپنگ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان دورہ بنگلہ دیش دورہ ویسٹ انڈیز شاہین ا فریدی قومی ٹیم وائٹ بال وکٹ کیپنگ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن مائیک ہیسن نے وکٹ کیپنگ نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

بابر اعظم کا نیا ریکارڈ، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستانی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔بابر اعظم نے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 50 سے رنز کی اننگز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بابر اعظم نے یہ کارنامہ لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں سر انجام دیا۔بابر اعظم نے اس میچ میں 36 گیندوں پر 51 رنز اسکور کرکے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنی 40 ویں نصف سنچری مکمل کی۔اس سے قبل انہوں نے 39 ویں نصف سنچری کے ساتھ ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے بعد بابر اعظم مختصر فارمیٹ کی ٹیم سے باہر تھے۔ایشیا کپ 2025 میں ناکامی کے بعد بابر اعظم کو جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • جب آپ رنز بناتے ہیں تو جیت کا یقین ہوتا ہے، بابر اعظم اور سلمان علی آغا کی دلچسپ گفتگو
  • کبھی لگتا ہے کہ سب اچھا ہے لیکن چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں، بابر اعظم
  • بابر اعظم نے طویل خاموشی توڑ دی، شائقین کے لیے پیغام جاری
  • جنوبی افریقا کیخلاف میچ کے بعد بابر اعظم کی ٹوئٹ وائرل
  • مجھے اتنا کیوں بھگایا؟ پروٹیز سے جیت کے بعد سلمان آغا کا بابر سے دلچسپ انٹرویو
  • ’بابر اعظم کی نصف سنچری کے ساتھ فارم میں واپسی، شکرگزاری کا پیغام وائرل‘
  • بابر اعظم کا نیا ریکارڈ، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
  • خاموشی کا وقت ختم، بابر اعظم نے پیغام جاری کردیا
  • بابر اعظم نے روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا، ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے
  • بابر اعظم کا نیا سنگ میل ، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلےباز بن گئے