Jasarat News:
2025-09-18@19:09:55 GMT

حماس کا اسرائیلی فوجیوں کو قید کرنے کا انتباہ

اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT

حماس کا اسرائیلی فوجیوں کو قید کرنے کا انتباہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دوحہ:حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کو دوبارہ قید کیا جا سکتا ہے، جبکہ قطر کا کہنا ہے کہ جنگ بندی میں ابھی وقت لگے گا۔ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں فوج رکھنے کا فیصلہ نیتن یاہو کی سب سے بڑی ’بیوقوفی‘ ہو گی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق انھوں نے ٹیلیگرام پر ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ بیت حنون میں جو حملہ کیا گیا وہ ہمارے بہادر مجاہدین کی طرف سے اسرائیلی فوج اور اس کی خطرناک یونٹس کو ایک اور زوردار جھٹکا ہے۔ دشمن یہ سمجھ بیٹھا تھا کہ یہ علاقہ محفوظ ہو چکا ہے۔ابو عبیدہ نے دعویٰ کیا کہ حماس کے جنگجو غزہ کے شمال سے جنوب تک اسرائیلی فوج کو مسلسل نقصان پہنچا رہے ہیں اور یہ لڑائی روزانہ کی بنیاد پر اسرائیلی فوج کو مزید کمزور کرے گی۔

انھوں نے کہااگرچہ اسرائیلی فوج نے حال ہی میں اپنے کچھ فوجیوں کو معجزانہ طور پر بچا لیا ہے لیکن آئندہ وہ ناکام ہو سکتی ہے اور ہمارے پاس مزید قیدی آ سکتے ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ منگل کو شمالی غزہ میں لڑائی کے دوران اس کے پانچ فوجی ہلاک ہو گئے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج

پڑھیں:

اسرئیلی وزیراعظم سے ملاقات : اسرائیل بہترین اتحاد ی، امریکی وزیرخارجہ: یاہوکی ہٹ دھرمی برقرار‘ حماس پر پھر حملوں کی دھمکی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ کی جانب سے غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعلان کیا۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ غزہ جنگ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ حماس اب کسی کے لئے خطرہ نہیں رہے ہیں۔ غزہ کے لوگ ایک بہتر مستقبل کے مستحق ہیں اور یہ بہتر مستقل اس وقت تک شروع نہیں ہو سکتا جب تک حماس کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔ اس موقع پر نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کی تعریف کی اور انہیں سب سے بڑا دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ مارکو روبیو کا دورہ ایک ’’واضح پیغام‘‘ تھا کہ امریکہ‘ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔ مارکو روبیو نے اسرائیلی مؤقف دہرایا کہ مغربی ممالک کے تیزی سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے  کے عمل سے کوئی فائدہ نہ ہو گا البتہ حماس کے حوصلہ افزائی ہوئی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔ حماس رہنمائوں پر مزید حملوں کی دھمکی دے دی۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں نیتن یاہو نے دوحہ میں حماس قیادت پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا حماس قیادت کہیں بھی ہو اسے نشانہ بنانے کا امکان مسترد نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے تحفظ کے لئے امریکہ کے ساتھ مل کر بھرپور قوت سے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ امریکی وزیر خارجہ نے اسرائیل کو امریکہ کا بہترین اتحادی قرار دے دیا اور دہشت گردی کے مقابلے میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • قطر کا اسرائیل کیخلاف عالمی فوجداری عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان
  • قطر کا اسرائیل کیخلاف عالمی فوجداری عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان 
  • نیتن یاہو سے مارکو روبیو کا تجدید عہد
  • پاکستان میں گلیشیئرز تیزی سے ختم ہو رہے ہیں: چیئرمین این ڈی ایم اے کا انتباہ
  • اسرائیلی وزیراعظم کا قطر پر حملے کا دفاع‘قطرحماس کو مالی مددفراہم کرتا ہے. نیتن یاہوکا الزام
  • اسرائیلی حملہ: پاکستان اور کویت کی درخواست پر انسانی حقوق کونسل کا اجلاس آج طلب
  • قطر نے اسرائیل کو تنہا کر دیا، ایران نے تباہ کرنے کی کوشش کی: نیتن یاہو
  • قطر پر حملے سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو آگاہ کر دیا تھا، امریکی میڈیا
  • اسرائیلی یرغمالیوں کو انسانی ڈھال بنایا تو نتائج سنگین ہوں گے، ٹرمپ کی حماس کو وارننگ
  • اسرئیلی وزیراعظم سے ملاقات : اسرائیل بہترین اتحاد ی، امریکی وزیرخارجہ: یاہوکی ہٹ دھرمی برقرار‘ حماس پر پھر حملوں کی دھمکی