آپریشن سندور میں ہلاک پائلٹوں، فوجیوں کو اعزازات دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کا آپریشن سندور میں ہلاکتیں چھپانے کے بعد اندرونی دباو¿ کے باعث ہلاک پائلٹوں و فوجیوں کو اعزازات دینے کا فیصلہ،آپریشن سندور میں بھارتی فوج کے جانی نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئی، آپریشن سندور کے دوران بھارتی فوج کو
بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا لیکن ان ہلاکتوں کو تسلیم نہ کر کے بھارتی فوج اور حکومت شدید اندرونی دباو¿ کا شکار رہی۔آپریشن سندورمیں بھارتی افواج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تاہم بھارتی حکومت اور افواج ہزیمت سے بچنے کےلیے اسے چھپاتی رہیں۔بھارت یہ نقصان چھپاتا رہا پھر اندرونی دباو¿ پر 4 لڑاکا ہوا بازوں، روسی دفاعی نظام کے 5 آپریٹروں سمیت 100 فوجیوں کو اعزازات دینے پر مجبور ہو گیا۔سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق صرف ایل او سی پر بھارتی فوج کی 250 سے زائد ہلاکتیں ہوئیںجن میں انڈین ایئر فورس یونٹ کے 7 فوجی، 10 انفنٹری بریگیڈ کے جی ٹاپ میں 5 ہلاک اہلکار اور ہیڈکوارٹر 93 انفنٹری بریگیڈ میں ہلاک ہونے والے 9 فوجی شامل ہیں جنہیں اب اعزازات سے نوازا جا رہا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق جن ہلاک فوجیوں کو اعزازات دیے جائیں گے ان میں بھارتی فضائیہ کے4 پائلٹس بشمول 3 رافیل طیاروں کے پائلٹس اور آدم پور ائیربیس پر مارے گئے جدید دفاعی نظام ایس 400 کے 5 آپریٹرز بھی شامل ہیں۔ادھم پور ایئربیس اور ایئر ڈیفنس یونٹ پر ہلاک ہونے والے 9 اہلکار، راجوڑی ایوی ایشن بیس میں 2 ہلاک اور اڑی کے سپلائی ڈپو کے او سی سمیت 4 ہلاک فوجی اہلکار بھی اعزازی فہرست کا حصہ ہیں۔انٹیلی جنس فیلڈ سپورٹ یونٹ نوشہرہ میں ہلاک ایک اہلکار اور 12 انفنٹری بریگیڈ اڑی میں 3 ہلاک اہلکاروں کو بھی اعزازات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ ہلاک بھارتی فوجیوں کے لواحقین پر اپنے پیاروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کا دباو¿ ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے ابتدا میں اپنی رسوائی اور شکست چھپانے کےلیے فوجی نقصانات کو نہ صرف چھپایا بلکہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کے لواحقین پر دباو¿ ڈالا گیا کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے پیاروں کی تصاویر بھی شیئر نہ کریں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فوجیوں کو اعزازات سکیورٹی ذرائع اعزازات دینے بھارتی فوج میں ہلاک
پڑھیں:
بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنے مقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
فیلڈ مارشل عاصم منیر - فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آرآرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنے مقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اسلام آباد کا دورہ کیا۔
فیلڈ مارشل نے ’نیشنل سیکیورٹی اینڈ وارکورس‘ کرنے والے مسلح افواج کے فارغ التحصیل افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور میں ناکامی کی غیرمنطقی توجیہات پیش کرنا، دراصل بھارت کی آپریشنل تیاری اور اسٹریٹجک دور اندیشی کی کمی ثابت کرتا ہے۔
نیویارک فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکی فوج کے 250؍...
فیلڈ مارشل نے شرکاء سے خطاب کے دوران جنگ کے بدلتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ذہنی تیاری، عملی فہم اور ادارہ جاتی پیشہ ورانہ مہارت کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے سول اور ملٹری اداروں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ خالصتاً دوطرفہ فوجی تصادم میں دیگر ملکوں کو شامل کرنا بھارت کی ناقص سیاسی کوشش ہے، بھارت کے بے بنیاد بیانات کا مقصد خطے میں فرضی ’نیٹ سیکیورٹی پر وائڈر‘ کے خودساختہ رول کی ناکام کوشش ہے، وہ بھی ایسے وقت میں جب خطے کے ممالک بھارت کی جارحانہ اور ہندوتوا نظریے سے تنگ ہیں۔
فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری، سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش یا اس کی خلاف ورزی کی تو فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔