بنوں میں گرلز پرائمری اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
بنوں(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ بکاخیل کی حدود میں واقع تختی خیل بکاخیل میں زیر تعمیر گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کو نامعلوم شرپسندوں نے بارودی مواد سے تباہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق اسکول کی عمارت میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں اسکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ عمارت ابھی زیر تعمیر تھی اور واقعے کے وقت وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ تعلیم دشمن عناصر کی اس کارروائی پر مقامی آبادی میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ سے اداکارہ کی ایک ماہ پرانی لاش ملی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل ایریا کی ایک رہائشی عمارت کے چوتھی منزل پر واقع فلیٹ سے بدھ کی رات معروف اداکارہ حمیر ا دختر اصغر علی کی ایک ماہ پرانی بوسیدہ لاش برآمد ہوئی، جس کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اداکارہ تنہا مقیم تھیں اور گزشتہ کئی ہفتوں سے کسی سے رابطے میں نہیں تھیں۔گزری پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع عمارت کے دیگر مکینوں نے بدبو پھیلنے کے بعد دی، جس پر پولیس موبائل اور بم ڈسپوزل یونٹ نے موقع پر پہنچ کر فلیٹ کا دروازہ توڑا۔ اندر داخل ہونے پر لاش بستر پر پڑی ملی، جس پر گلنے سڑنے کے واضح آثار تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی حالت سے اندازہ ہوتا ہے کہ موت کم از کم 25 سے 30 دن قبل واقع ہوئی۔فلیٹ کے نیچے والے فلیٹ میں مقیم ایک خاتون ثریا خانم نے بتایا کہ “پچھلے تین ہفتے سے بدبو محسوس ہو رہی تھی، لیکن ہم سمجھتے رہے کہ شاید کوئی جانور مر گیا ہو۔ فلیٹ سے کوئی آتا جاتا نہیں دیکھا گیا۔”ایک اور رہائشی عبداللہ عابد کا کہنا ہے کہ “اس خاتون کو ہم اکثر تنہا دیکھتے تھے، وہ اکثر رات دیر گئے آتی اور خاموشی سے رہتی تھی۔ کوئی خاص میل جول نہیں تھا۔”ایس ایچ او درخشاں کے مطابق، فلیٹ میں کسی قسم کی توڑ پھوڑ یا زبردستی داخلے کے آثار نہیں ملے، اور نہ ہی کوئی واضح زخم لاش پر نظر آیا۔ کمرے میں ادویات کی خالی بوتلیں اور ایک نوٹ بک ملی ہے جس میں کچھ بے ربط تحریریں درج ہیں۔ پولیس کا شبہ ہے کہ موت خودکشی یا کسی ذہنی بیماری کے باعث قدرتی ہو سکتی ہے، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے تک کوئی حتمی رائے نہیں دی جا سکتی۔