پشین: 55 سالہ شہری میٹرک کے امتحانات میں پاس
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
تصویر بشکریہ جیو نیوز
پشین سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ فیض الحق نے میٹرک کا امتحان پاس کرلیا۔
فیض الحق نے امتحانات میں 600 نمبر لے کر سیکنڈ ڈویژن میں پاس ہوئے ہیں۔ وہ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نوآباد میں چپڑاسی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
اس موقع پر فیض الحق کے اسکول کے اساتذہ اور عملے نے انہیں پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔
فیض الحق کا کہنا ہے کہ گھر کی کفالت کے باعث پڑھنے کا شوق پورا نہیں کرسکا تھا، میٹرک کرنے کی خواہش اسکول کے اساتذہ اور دیگر عملے کی حوصلہ افزائی سے پوری ہوئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیض الحق
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔