ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، آندھی، طوفان کا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
این ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق میانوالی، خوشاب، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، بہاولنگر میں موسلادھار متوقع بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں ممکنہ طور پر سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ این ڈی ایم اے نے اگلے 12 گھنٹے کے دورن ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، آندھی، طوفان کا الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت بڑھنے سے گلوف کا خطرہ بڑھ گیا، ہنزہ، شگر، گانچھے اور چترال کے دریاؤں کے قریب رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا، جی بی ڈی ایم اے اور ڈی ڈی ایم اے کو نگرانی کی ہدایت کر دی گئی ہے، اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق میانوالی، خوشاب، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، بہاولنگر میں موسلادھار متوقع بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں ممکنہ طور پر سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے، اربن فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ، بجلی کی بندش اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا کہ بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اچانک اضافہ متوقع ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈی ایم اے علاقوں میں کے مطابق
پڑھیں:
ملک کے مختلف علاقوں میں 11 سے 17 جولائی تک بارشوں کا امکان
فائل فوٹو۔11 سے 17 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات میں 13 سے 17 جولائی کے دوران بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین،خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر، ملتان، ساہیوال اور خانیوال میں بھی بارش کا امکان ہے۔
بہاولنگر، وہاڑی، بہاولپور، رحیم یار خان، لیہ، ڈی جی خان اور راجن پور میں بھی بارش متوقع ہے۔
خیبر پختونخوا کے علاقوں میں 13 سے 17 جولائی کے دوران آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پشاور، چار سدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کوہاٹ، بنوں لکی مروت، کرک، وزیرستان، باجوڑ، دیر، شانگلہ، بٹگرام میں بارش کا امکان ہے۔
مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، سوات اور مالاکنڈ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان اور لورا لائی میں بھی بارشوں کی توقع ہے۔