ڈیفنس میں رہائشی عمارت کی چھت سے گر کر 5 بچوں کی ماں جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
کراچی میں درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو بدر کمرشل دہلی ریسٹورنٹ کے قریب رہائشی عمارت سے گر کر خاتون جاں بحق ہوگئی جو کہ 5 بچوں کی ماں تھی۔
متوفیہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لے جائی گئی۔ ایس ایچ او درخشاں شاہد تاج نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 45 سالہ ندا زوجہ ذوالفقار کے نام سے کی گئی ہے جبکہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کا معلوم ہوتا ہے۔
متوفیہ کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ ندا نفسیاتی مسائل اور ذہنی دباؤ کا شکار تھی جبکہ وہ عمارت کی تیسری منزل پر رہائش پذیر ہیں اور اس کی بیوی نے چھت پر جا کر چھلانگ لگائی تھی۔
پولیس اس حوالے سے مزید چھان بین کررہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔