صیہونی دشمن کیلئے ابھی بہت سے سرپرائز باقی ہیں، جنرل فدوی
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے ڈپٹی کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ اگر دشمن نے کسی نئی حماقت کا ارتکاب کیا تو ایرانی مسلح افواج بہت سے نئے سرپرائزز سے پردہ اٹھائیں گی! اسلام ٹائمز۔ نائب سربراہ ایرانی انقلابی گارڈز نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کے پاس قابض صیہونی دشمن کے لئے بہت سے سرپرائز موجود ہیں۔ عرب میڈیا کے ساتھ گفتگو میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل علی فدوی نے تاکید کی کہ اپنے گھناؤنے مقاصد کے حصول کے لئے دشمن نے، ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے فورا بعد سے ہی اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف گھات لگا رکھی تھی لیکن اسے نہ صرف ہمیشہ شکست ہوئی ہے بلکہ اسے خاتمے تک ذلت آمیز شکست کا منہ ہی دیکھنا پڑے گا۔ المسیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے جنرل فدوی نے تاکید کی کہ ایرانی مسلح افواج دشمن کی نقل و حرکت پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں اور اگر وہ کسی نئی حماقت کا مرتکب ہوا تو ایرانی مسلح افواج، بہت سے نئے سرپرائزز سے پردہ اٹھائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حق و اسلام کا محاذ، اللہ تعالی کے امر سے، ضرور بالضرور فتح یاب ہوگا اور دشمن کچھ بھی نہ کر پائیں گے!
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایرانی مسلح افواج بہت سے
پڑھیں:
حج 2026 کیلئے عازمین کی رجسٹریشن میں ایک روز باقی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عازمین حج کی رجسٹریشن کا کل آخری روز ہوگا۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق دولاکھ پاکستانیوں نے آئندہ حج کیلئے رجسٹریشن کرالی ہے۔ حج 2026 کیلئے رجسٹریشن 15 نامزد بینکوں سے کرائی جا سکتی ہے۔ عازمین، حج رجسٹریشن گھر بیٹھے آن لائن بھی کرا سکتے ہیں،وزارت مذہبی امور کے مطابق حج رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنا ہوگی۔ حج 2026 کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہے
مزید :