کوئٹہ، پشین اسٹاپ کے قریب دھماکہ، متعدد افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں ماڈل ٹاؤن پشین اسٹاپ کے قریب ہوا ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پشین اسٹاف کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئی ہیں۔ جبکہ شہر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
اس خبر پر کام کیا جا رہا ہے۔ مزید معلومات شامل کی جائیں گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔