لاہور؛ خاتون سے زبردستی نکاح کروانے والے 3 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
لاہور:
نیوی راوی میں پولیس نے خاتون سے زبردستی نکاح کروانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
موبائلز اسکواڈ کی قانون شکن عناصر کے خلاف سائینٹیفک بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں، شور کوٹ سے اغوا کی جانے والی خاتون کو بازیاب بھی کروا لیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان گاڑی میں خاتون کو زبردستی اپنے ہمراہ لے جا رہے تھے، خاتون کے شور مچانے پر ناکہ انچارج نے گاڑی ڈرائیور کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ملزمان نے گاڑی بھگا دی، موثر حکمت عملی کے تحت راؤنڈ اَپ کرلیا۔
متاثرہ خاتون نے بتایا کہ تینوں ملزمان نے زبردستی مجھ سے نکاح نامے پر دستخط کروائے، میرا نکاح زبردستی ہیبت خان سے کروایا گیا۔
ڈی ایس پی مبشر اعوان کے مطابق خاتون نے ناکہ انچارج کو اغوا اور جعلی نکاح کی روداد بیان کی، ملزمان نے آپسی رنجش کا بدلہ لینے کے لیے خاتون کو شورکوٹ سے اغوا کیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ناکہ انچارج و جوانوں کی حاضر دماغی نے خاتون کو اغوا ہونے سے بچا لیا۔ گرفتار ملزمان ہیبت، سرفراز، سدا بہار اور مغویہ خدیجہ کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیا۔
ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کی طرف سے ناکہ انچارج و ٹیم کو شاباش و تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کا عمل جاری رہے گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ناکہ انچارج خاتون کو
پڑھیں:
غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش ناکام، 22ملزمان گرفتار
غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش ناکام بنا کر 22 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 22 ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان کا تعلق پنجاب، کے پی اور سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے، ملزمان کو جیوانی اور گبد پی بی 250 سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا۔