کراچی: پولیس نے کمسن بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
نارتھ کراچی میں پولیس نے کمسن بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس کے تعاقب پر کار سوار ملزمان کچھ فاصلے پر جا کر کار چھوڑ کر فرار ہوگئے جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا۔
اس حوالے سے ایس ایچ او سرسید اسلم خان نے بتایا کہ نارتھ کراچی سیکٹر الیون سی ون میں سوزوکی آلٹو کار میں سوار ملزمان نے گلی میں کھیلتے ہوئے 4 سالہ موسیٰ کو اغوا کر رہے تھے کہ اس دوران وہاں موجود دیگر بچوں نے شور مچایا جس پر بچے کا ماموں بھی باہر نکل آیا۔
لوگوں کو دیکھ کر کار سوار ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے سرسید پولیس اور مدد گار 15 پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اس دوران ملزمان نارتھ کراچی کلیانہ ٹاؤن کے قریب کار چھوڑ کر فرار ہوگئے جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا۔
انہوں نے تبایا کہ کار پر جعلی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی جبکہ پولیس انجن اور چسز نمبر کی مدد سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔ تاہم، پولیس نے کار سے اہم شواہد حاصل کیے ہیں جن کی مدد سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس نے
پڑھیں:
جیوانی : سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان گرفتار
غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا تعلق پنجاب اور خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں سے ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 9 کا تعلق پنجاب جبکہ 4 کا تعلق کے پی کے مختلف اضلاع سے ہے سے ہے، ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کو ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔