کوئٹہ، گیس لیکج دھماکہ میں خاتون جانبحق، بچوں سمیت 8 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بھوسہ منڈی میں واقع ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا۔ جس میں پلوشہ نامی خاتون جانبحق ہو گئیں، جبکہ بچوں سمیت 8 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گیس لیکج دھماکے کے باعث ایک خاتون جانبحق، جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بھوسہ منڈی میں واقع ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا۔ جس میں پلوشہ نامی خاتون جانبحق ہو گئیں، جبکہ بچوں سمیت آٹھ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کوئٹہ میں گیس لیکج کے دھماکے ہوئے ہیں۔ سردیوں میں ہر سال اس طرح کے واقعات رونما ہوتے ہیں، تاہم حکومتی سطح پر ان حادثات پر سنجیدگی کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خاتون جانبحق میں گیس لیکج
پڑھیں:
سوات: خوفناک حادثے میں خواتین و بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سوات موٹروے ٹنل نمبر 3 کے قریب دل دہلا دینے والے حادثے میں خواتین و بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 10 قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں جبکہ 10 افراد شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔
ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوع پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال بٹخیلہ منتقل کیا گیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن کا تعلق سوات کی تحصیل بحرین سے بتایا جا رہا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی میں سوار تمام افراد ایک ہی خاندان کے تھے جو اپنے عزیزوں سے ملاقات کے بعد واپس جا رہے تھے کہ یہ سانحہ پیش آگیا۔ موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ بظاہر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
افسوس ناک واقعے نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا ہے، بٹخیلہ اسپتال میں جاں بحق افراد کے لواحقین پہنچے جب کہ مقامی انتظامیہ نے جاں بحق افراد کے لیے مالی امداد اور زخمیوں کو ہر ممکن علاج فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔