ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے کا معاملہ، جاں بحق نوجوان کی والدہ کی پٹاخوں کے غیر قانونی گودام کی منتقلی کی درخواست پرسماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، ڈپٹی کمشنر جنوبی نےسندھ ہائیکورٹ میں جواب جمع کروادیا۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی نے حادثے کے بعد قانونی دائرہ اختیار سے مطابق کارروائی کی۔ مذکورہ عمارت میں پٹاخوں کی دکان کا ابتدائی لائسنس اسسٹنٹ کمشنر کراچی کینٹ نے 1971 میں جاری کیا تھا۔ سول ڈیفنس کا جاری این او سی ریٹیل دکان تک محدود تھا۔ این او سی کے مطابق دکان میں 25 سے 30 کلوگرام پٹاخے رکھے جاسکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے کراچی پٹاخہ گودام دھماکہ: مقدمہ درج، مالک گرفتار، بھائی مفرور

ڈی سی جنوبی کے مطابق این او سی کے برخلاف زائد مقدار میں دھماکا خیز مواد رکھنے سے دھماکے میں جانی و مالی نقصان ہوا۔ عدالتی حکم کے مطابق تمام دھماکا خیز مواد بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے تلف کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی نے پٹاخوں کے جاری تمام لائسنس اور این او سی منسوخ کردیے ہیں۔

ڈی سی جنوبی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر صدر نے عمارت کے ڈھانچے کی جانچ کے لیے سی ای او کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کو خط لکھا ہے۔ مذکورہ عمارت کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں واقع ہے، معاوضے کی ادائیگی سندھ حکومت کے دائرہ اختیار میں ہے۔ ہم نے اپنی سفارشات اعلیٰ حکام کو ارسال کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: پٹاخوں کے گودام میں آتشزدگی، دھماکوں کی آوازیں، 2 افراد جاں بحق، 33 زخمی

عدالت نے پٹاخوں کی فیکٹری اور گودام علاقے سے منتقل کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے ڈی سی جنوبی کے جواب کے بعد درخواست نمٹا دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پٹاخوں کے کے مطابق

پڑھیں:

اسرائیل سے ڈی پورٹ کیے گئے مزید کارکنوں کی جانب سے حراست میں بدسلوکی کے انکشافات

اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لیے امدادی کشتیوں کے بیڑے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے اور سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرنے کے بعد رہائی پانے والے مزید کارکنان نے اپنی حراست کے دوران اسرائیلی فورسز اور جیل حکام کی جانب سے سخت اور غیرانسانی سلوک کے مزید انکشافات کیے ہیں۔

روم پہنچنے پر اطالوی کارکن چیزرے توفانی نے بتایا کہ ہمیں بہت برا سلوک برداشت کرنا پڑا۔ فوج کے بعد پولیس کے حوالے کیا گیا، جہاں ہمیں ہراساں کیا گیا۔ اسی طرح اٹلی کی اسلامی کمیونٹیز یونین کے صدر یاسین لفرام نے کہا کہ انہیں ہتھیاروں کے زور پر دھمکایا گیا اور یہ کسی جمہوری ملک کے شایانِ شان رویہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کے ہاتھوں گرفتار ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے اطالوی رکن نے اسلام قبول کرلیا

اطالوی صحافی ساویریو توماسی کے مطابق دوائیں روک لی گئیں اور کارکنوں کو بندر کی طرح سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گرتا تھنبرگ، نیلسن منڈیلا کے پوتے منڈلا منڈیلا اور یورپی ارکان پارلیمنٹ سمیت متعدد افراد کو تحقیر اور مذاق کا نشانہ بنایا گیا۔

ایک اور صحافی لورینزو ڈی آگوسٹینو نے بتایا کہ ان کی رقم اور سامان چھین لیا گیا، کتے چھوڑ کر ڈرایا گیا اور فوجیوں نے ہتھیاروں کے لیزر پوائنٹر قیدیوں پر ڈالے تاکہ انہیں خوفزدہ کیا جا سکے۔

اطالوی کارکن پاؤلو دے مونتیس نے کہا کہ انہیں گھنٹوں قیدیوں کی وین میں باندھے رکھا گیا، زانو کے بل بٹھائے رکھا اور چہرہ اوپر اٹھانے پر سر پر مارا گیا۔

ملائیشیا کی معروف گلوکار بہنیں ہیلیزا حلمی اور حضوانی حلمی نے بھی اپنے تلخ تجربات بیان کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کو بیت الخلا کے پانی پینے پر مجبور کیا گیا، کئی لوگ بیمار پڑ گئے لیکن اسرائیلی حکام نے کہا کہ جب تک مرے نہیں، یہ ہمارا مسئلہ نہیں۔
ہیلیزا نے کہا کہ انہیں تین دن تک کھانے کو کچھ نہیں دیا گیا اور صرف ٹوائلٹ کا پانی پینے پر اکتفا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیے: صمود فلوٹیلا کے گرفتار پاکستانی کارکنوں کی واپسی کے لیے کوششیں کررہے ہیں، دفتر خارجہ

کارکنوں نے مزید دعویٰ کیا کہ گریٹا تھنبرگ کو زمین پر گھسیٹا گیا، اسرائیلی جھنڈے کو زبردستی چومنے پر مجبور کیا گیا اور اسے پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کیا گیا۔

اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے ان بیانات کو بے بنیاد جھوٹ قرار دیا جبکہ انتہاپسند وزیرِ قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کارکنوں کے ساتھ سخت سلوک پر فخر کرتے ہیں۔ انہوں نے کارکنوں پر دہشتگردوں کے سہولتکار ہونے کا بھی الزام عائد کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل صمود فلوٹیلا غزہ فلسطین

متعلقہ مضامین

  • شہزادہ ولیم کے بچوں پر اسمارٹ فونز رکھنے کی پابندی، حیران کن انکشافات
  • عامر جمال اور فیصل اکرم کو ریلیز کر دیا گیا، جنوبی افریقہ سے سیریز کی تیاری جاری
  • اسرائیل سے ڈی پورٹ کیے گئے مزید کارکنوں کی جانب سے حراست میں بدسلوکی کے انکشافات
  • ایم اے جناح روڈ پر دھماکے سے متعلق درخواست: پٹاخوں کی فیکٹری اور گودام علاقے سے منتقل کرنے کا حکم
  • کراچی: رام سوامی گارڈن ہیڈ کوارٹرز کے سامنے گندگی سے روڈ کا ایک ٹریک عرصہ دراز سے بند ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے
  • وفاقی وزرا اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کے نکات سامنے آگئے
  • کراچی میں پھر دودھ مہنگا کرنے کی تیاریاں،11اکتوبر سے 300فی لیٹر ملے گا
  • جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز، شان مسعود قیادت جاری رکھیں گے
  • دودھ کی نئی قیمت معیار چیک کرکے مقرر کی جاے گی، کمشنر کراچی