تیرہ وادی :کالعدم ٹی ٹی پی کی بارودی مواد فیکٹری میں دھماکہ، 14 دہشتگرد ،10 شہری جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
ویب ڈیسک: خیبر پختونخواہ کی تیرہ وادی میں زوردار دھماکے کےنتیجے میں کم سے کم 24 افراد کی جان لے لی، یہ واقعہ پاکستانی طالبان کے ایک ٹھکانے پر پیش آیا جہاں بم بنانے کا سامان ذخیرہ کیا گیا تھا۔
پولیس کے مقامی افسر ظفر خان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 14 عسکریت پسند اور 10 شہری, جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، ہلاک ہوئے ہیں۔
کچھ گاؤں والوں اور قانون سازوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ واقعہ فضائی حملے (ایئر اسٹریکس) کی وجہ سے ہوا جبکہ حکام کا موقف ہے کہ بم بنانے کی فیوری اور ذخیرہ شدہ مواد کے دھماکے نے یہ تباہی مچا دی۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 58 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال،ڈالر بھی سستا
مقتولین کی تدفین میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور بعد ازاں مظاہرے ہوئے، جن میں مطالبہ کیا گیا کہ ذمہ دار افراد کی نشاندہی ہو اور انصاف فراہم کیا جائے۔
انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اموات کا جبر تحقیق کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی ہو۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مستونگ میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
کوئٹہ کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا تاکہ شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔
یہ بھی پڑھیے: سبی: بختیار آباد کے قریب ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان میل متاثر
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت جاننے اور اس کے پس پردہ عناصر کو بے نقاب کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
یاد رہے کہ بلوچستان ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر ہے۔ صرف ستمبر کے مہینے میں دہشت گردی کے 9 واقعات پیش آئے جن میں مجموعی طور پر 32 افراد جاں بحق اور 47 زخمی ہوئے۔
یہ واقعات صوبے کے مختلف شہروں اور اضلاع میں رونما ہوئے جن میں سیاسی جلسے، سیکیورٹی فورسز اور عام شہری براہِ راست نشانہ بنے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امن و امان بلوچستان بم دھماکا ریلوے ٹریک