Islam Times:
2025-11-25@21:54:22 GMT

نصیر آباد، ریلوے ٹریک پر دھماکہ، ایک ریلوے ملازم جانبحق

اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT

نصیر آباد، ریلوے ٹریک پر دھماکہ، ایک ریلوے ملازم جانبحق

حکام کا کہنا ہے کہ پٹ فیڈر پل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ریلوے کا ایک ملازم جانبحق، جبکہ ریلوے لائن کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کی تحصیل ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے ٹریک کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں ریلوے کا ایک ملازم جانبحق، جبکہ پٹ فیڈر پل کے قریب ریلوے لائن کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ حکام کے مطابق دھماکہ جعفر ایکسپریس کی آمد سے قبل ہوا۔ واقعے کے فوراً بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی، جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ حکام کے مطابق ریلوے ٹریک پر نصب بارودی مواد کے دھماکے کے وقت ریلوے ملازم امداد حسین ڈیوٹی پر موجود تھے۔ جو دھماکے کا نشانہ بن گئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

غزہ میں خونریزی جاری، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور 4 فلسطینی شہید ہو گئے، حالانکہ عالمی برادری کی جانب سے جنگ بندی پر زور دیا جا رہا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق، 10 اکتوبر کے غزہ امن معاہدے کے بعد اسرائیل نے اب تک 500 سے زائد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، جس کے نتیجے میں 300 سے زیادہ فلسطینی جان سے گئے۔
اقوام متحدہ کی امدادی تنظیم UNRWA نے غزہ کی صورتحال کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے بتایا کہ علاقے کی 90 فیصد سے زائد آبادی امداد پر منحصر ہے اور اکثر لوگوں کو دن میں صرف ایک بار کھانا مل پاتا ہے۔
ادھر، امریکی حمایت یافتہ متنازعہ امدادی تنظیم “غزہ ہیومنٹیرین فاؤنڈیشن” نے بھی علاقے میں اپنے آپریشن روکنے کا اعلان کیا، کیونکہ تنظیم کے مراکز پر امداد کی تقسیم کے دوران اسرائیلی حملوں میں سیکڑوں فلسطینی متاثر ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کلفٹن بلاک 2 اتوار بازار کے قریب گرائونڈ سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد
  • کراچی: کلفٹن اتوار بازار کے قریب گراؤنڈ خاتون کی لاش برآمد
  • کراچی: کلفٹن بازار کے قریب گراؤنڈ سے 40سالہ خاتون کی لاش برآمد
  • بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، جعفر ایکسپریس بڑی تباہی سے بچ گئی
  • ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے لائن پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام
  • غزہ میں خونریزی جاری، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید
  • کندھ کوٹ: انڈس ہائی وے کے قریب گولہ پھٹنے سے 4 بچے جاں بحق
  • پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کا پلڑا بھاری—قومی و صوبائی نشستوں پر بڑھتی سبقت نے سیاسی منظر نامہ بدل دیا
  • کراچی سرکلر ریلوے کا بحال ہونا آسان ہے؟
  • ریڈ کراس کا 3ہزار ملازم فارغ کرنے کا فیصلہ