شکار پور:ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،4مسافر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
عبدالجبار ابڑو :ریلوے ٹریک پر زوردار دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس ٹرین کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
پولیس کےمطابق شکارپور میں نواحی گاؤں سلطان کوٹ کے قریب ریلوے پٹڑی پر زور دار دھماکہ ہوا ۔
دھماکہ کے نتیجے میں راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں,واقعہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ٹرینوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی,دھماکہ اُس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک سے گزر رہی تھی۔
صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا
دھماکے کی شدت کے باعث ٹرین کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،واقعہ کے بعد مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی ,دھماکے کے باعث 4 مسافر معمولی زخمی ہوئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
شکارپور، دھماکے کے فوراً بعد پولیس، کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس سے اتر گئیں
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔