Islam Times:
2025-12-12@22:13:33 GMT

شام کے مغربی علاقے میں زوردار دھماکے کی اطلاعات

اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT

شام کے مغربی علاقے میں زوردار دھماکے کی اطلاعات

صوبہ طرطوس کے ایک سکیورٹی عہدیدار نے شامی سرکاری خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ بانیاس کا دھماکہ ایک پارک شدہ پولیس گاڑی سے منسلک بم پیکج کے پھٹنے کے باعث ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ شورش زدہ ملک شام کے صوبہ طرطوس کے مضافاتی شہر بانیاس میں ایک شدید دھماکے کی آواز سنی گئی۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ دھماکہ شامی داخلی سلامتی مرکز کے قریب ایک گاڑی میں ہوا۔ ایک سکیورٹی ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ بانیاس میں ہونے والے اس دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ صوبہ طرطوس کے ایک سکیورٹی عہدیدار نے شامی سرکاری خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ بانیاس کا دھماکہ ایک پارک شدہ پولیس گاڑی سے منسلک بم پیکج کے پھٹنے کے باعث ہوا، جو پولیس اسٹیشن کے قریب کھڑی تھی۔ اس واقعے میں صرف مالی نقصان ہوا ہے۔ تاحال جولانی حکومت (جو شمال مغربی شام کے کچھ حصوں پر قابض ہے) کی جانب سے اس واقعے پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔  

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

اسٹیل مل سے لوہا و کاپر چوری کی وارداتیں بے نقاب، 2 ملزمان گرفتار

کراچی میں بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایسی گروہ بندی کا سراغ لگا لیا جو رینٹ کی گاڑی استعمال کرکے اسٹیل مل سے منظم طریقے سے لوہا اور کاپر چوری کررہی تھی۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے چوری شدہ سامان اور استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی پولیس کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 14 ملزمان گرفتار

بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اسٹیل مل سے لوہا اور کاپر چوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان رینٹ کی گاڑی استعمال کر کے چوری شدہ سامان مختلف گوداموں میں فروخت کیا کرتے تھے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان رحمان اور ایوب چوری سے قبل مختلف اوقات میں گاڑی رینٹ پر حاصل کرتے، جسے بعد میں وہ اسٹیل مل سے چوری شدہ لوہا اور کاپر دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔

کارروائی کے دوران پولیس نے چوری میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی قانونی ضابطے کے تحت قبضے میں لے لیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ کاپر پلیٹس اور 60 کلو سے زائد اسکریپ بھی برآمد کرلیا۔ ترجمان ضلع ملیر پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسٹیل ملز بن قاسم پولیس چور کاپر لوہا

متعلقہ مضامین

  • صدر کے علاقے میں جگہ جگہ غیر قانونی پارکنگ ‘تجاوزات کی بھرمار اورٹریفک پولیس کی غفلت کی وجہ سے صدر میں بدترین ٹریفک جام ہے
  • اسلام آباد: ایکسپریس وے پر ریس لگاتی گاڑی کی ٹکر سے خاکروب جاں بحق
  • داتا دربار کے علاقے میں چوری کی بڑی واردات
  • لاہور، جیولری مارکیٹ سے امانتاً رکھوایا گیا 20 کلو سے زائد سونا غائب
  • لاہور، جیولری مارکیٹ سے امانتاً رکھوا گیا 20 کلو سے زائد سونا غائب
  • فتنہ الخوارج کا چھوڑا ہوا پرانا بارودی مواد پھٹنے سے مدرسہ میں دھماکہ؛ 2 بچے شہید8 زخمی
  • کراچی میں مسجد کے قریب ندی سے انسانی سر برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں
  • اسٹیل مل سے لوہا و کاپر چوری کی وارداتیں بے نقاب، 2 ملزمان گرفتار
  • گھر آئے مہمان نے کلاشنکوف کا برسٹ چلادیا، 2خواتین سمیت4افراد قتل
  • پنجاب پولیس کے صوبہ بھر میں کومبنگ آپریشنز اور موک ایکسرسائز