کوئٹہ، پشین اسٹاپ کے قریب زوردار دھماکہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں ماڈل ٹاؤن پشین اسٹاپ کے قریب ہوا ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ماڈل ٹاؤن پشین اسٹاف کے قریب ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئی ہیں۔ جبکہ شہر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
اس خبر پر کام کیا جا رہا ہے۔ مزید معلومات شامل کی جائیں گی۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پنجاب پر بات کرنیوالے مخالفین کو زوردار جواب ملے گا: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین آئندہ پنجاب پر بات کرنے سے پہلے سو بار سوچ لیں . بات کروگے تو زور دار جواب ملے گا۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ معافی وہ ترجمان مانگیں جنہوں نے پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی. سیلاب میں پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا. مشکل وقت میں تین تین پریس کانفرنسیں کرکے مذاق اڑایا اور جھوٹ بولا گیا. صدر زرداری اور بلاول بھٹو جان لیں کہ بیانات پر دکھ ہوا۔انہوں نے کہا کہ مخالفین آئندہ پنجاب پر بات کرنے سے پہلے سو بار سوچ لیں، بات کروگے تو زور دار جواب ملے گا۔مریم نواز نے کہا کہ اقلیتی برادری کو مالی مدد کیلئے مینارٹی کارڈ دے رہے ہیں.پنجاب میں اسموگ کے خاتمے کیلئے اقدامات جاری ہیں. انشاءاللہ پنجاب کے تمام شہروں میں ہر بیماری کاعلاج ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب کی ترقی میرا مشن ہے، پنجاب میں 90 ہزار گھر بناکر دے رہے ہیں. پنجاب کے ہزاروں دیہات کو مثالی بنارہے ہیں. پنجاب کے کونے کونے میں الیکٹرک بسیں شروع کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میری گاڑی میں سی سی ٹی وی نہیں مگر الیکٹرک بسوں میں کیمرے لگے ہیں. میری گاڑی میں وائی فائی نہیں عوام کو بسوں میں وائی فائی دے رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ لاہور آکر لوگ کہتے ہیں لگتا ہے کسی اور ملک میں آگئے، میٹرو بس ہو یا اورنج ٹرین شروعات لاہور سے ہوتی ہے. لاہور ڈویژن میں اس سال مزید70بسیں آجائیں گی۔مریم نواز نے کہا کہ لاہور کے چپے چپے کی ترقی کا سہرا نوازشریف اور شہبازشریف کو جاتا ہے.عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں. لاہور میں مزید الیکٹرک بسیں فراہم کریں گے. لاہور کو 40 بسوں کا تحفہ دینے آئی ہوں۔