اسلام آباد: تھانہ کھنہ میں پولیس ناکہ پر فائرنگ، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 31st, August 2025 GMT
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ کھنہ کے علاقے میں پولیس ناکہ پر معمول کی چیکنگ کے دوران موٹر سائیکلوں پر سوار تین ملزمان نے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
پولیس کی جانب سے بروقت حفاظتی اقدامات اور بلٹ پروف جیکٹ کی بدولت افسران محفوظ رہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں پولیس ناکہ پر فائرنگ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم، جو بدنام زمانہ منشیات فروش جابر نکلا، زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہیروئن بھی برآمد ہوئی۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں شورومز کی غیر قانونی پارکنگ کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم جابر 15 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، جبکہ اس کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔
ان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پولیس بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار پولیس ناکہ تھانہ کھنہ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار پولیس ناکہ تھانہ کھنہ اسلام آباد پولیس ناکہ
پڑھیں:
کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔
ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔
ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔