کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی مرتضیٰ چوک گلشن لطیف کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
عوامی کالونی پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت 36 سالہ معشوق علی کے نام سے کی جبکہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران کی جانے والی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔
دریں اثنا لیاری کے علاقے بغدادی حاجی پیر محمد روڈ کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔
چھیپا کے حکام کے مطابق نوجوان کی شناخت 23 سالہ سفیان کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے گولی کندھے پر لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دیر لوئر، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دیر لوئر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ دیر لوئر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دیر لوئر کے علاقے میاں بڑنگولہ دیگان میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دیر لوئر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔