فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے سکھ کمیونٹی کیساتھ بیٹھنے سے دنیا کے سکھوں کا سر فخر سے بلند ہوگیا، رمیش سنگھ
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
نارروال(ویب ڈیسک) سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے سکھ کمیونٹی کیساتھ بیٹھنے سے دنیا کے سکھوں کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔
گزشتہ روز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے سیالکوٹ، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور کا بھی دورہ کیا تھا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سکھ کمیونٹی سے خطاب میں سکھ کمیونٹی کی تمام عبادت گاہوں کی جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی کروائی تھی۔
سکھ کمیونٹی نے سیلاب متاثرہ دربار صاحب کرتارپور میں بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا ہے کہ بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، سیلاب کے بعد 24 گھنٹے میں جو آپ نے کیا اس کیلئے ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوان آخری شخص کی بحفاظت منتقلی تک کھڑے رہے، دنیا کو جب پتہ چلے گا کہ فیلڈ مارشل نے خود کرتارپور کا دورہ کیا تو سکھوں کا مان مزید بڑھے گا۔
سکھ رہنما نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے سکھ آکر کہتے ہیں کہ پاکستان اقلیتوں کیلئے محفوظ ترین ملک ہے، پاکستان ہماری دھرتی اور ہماری جان ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سکھ کمیونٹی رمیش سنگھ کے سکھ
پڑھیں:
چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا عاصم مخدوم کی اٹلی میں پوپ لیو سے ملاقات
چیئرمین کل مسالک بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہا کہ ویٹی کن سٹی اٹلی میں 2 روزہ نوسترا آئی تاتے کی60ویں سالگرہ کی تقریب ہوئی جس میں پوپ لیو کی دعوت پر دنیا بھر سے عالمی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس تقریب میں پاکستان سے چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم کو بھی پوپ لیو کی جانب سے مدعو کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ نے اٹلی میں پوپ لیو سے ملاقات کی۔ مولانا محمد عاصم مخدوم نے بین المذاہب رواداری کے حوالے سے خدمات پر پوپ لیو سے اظہار تشکر کیا۔ تفصیلات کے مطابق 27 رکنی پاکستانی وفد نے 2 روزہ 60 سالہ گولڈن جوبلی کی تقریب میں شرکت کی۔ چیئرمین کل مسالک بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہا کہ ویٹی کن سٹی اٹلی میں 2 روزہ نوسترا آئی تاتے کی60ویں سالگرہ کی تقریب ہوئی جس میں پوپ لیو کی دعوت پر دنیا بھر سے عالمی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس تقریب میں پاکستان سے چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم کو بھی پوپ لیو کی جانب سے مدعو کیا گیا۔
فادر جیمز چنن، فادر نقاش اعظم، چیئرمین پاکستان پیس فاؤنڈیشن مولانا محمد زبیر عابد و دیگر بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر فادر جیمز چنن نے مولانا محمد عاصم مخدوم کی پاکستان میں بین المذاہب خدمات کا تذکرہ کیا جس پر پوپ لیو نے خوشی کا اظہار کیا۔ مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہا کہ ویٹی کن سٹی روم میں 60 سالہ گولڈن جوبلی بین المذاہب رواداری کے فروغ کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔ پوپ لیو کی بین المذاہب رواداری کے حوالے سے کی گئی تقریر تاریخی دستاویز کی حامل ہے۔ پاکستانی وفد نے پوپ لیو کو پاکستانی قالین کا تحفہ بھی پیش کیا جسے پوپ لیو نے بہت پسںد کیا اور وفد کا شکریہ ادا کیا۔