نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی اخبار سٹریٹجک آؤٹ لک نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مستقل مزاجی نے ٹرمپ کو متاثر کیا ہے۔

اخبار نے لکھا کہ ٹرمپ کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی ستائش سے صورتحال بدلنا شروع ہوئی، جنگ بندی پر نریندرمودی کے ردعمل نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مشتعل کیا۔

پاک بھارت جنگ بندی پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ردعمل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایسا مشتعل کیا کہ امریکی حکومت کی نظر میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان پسندیدہ ملک کا درجہ اختیار کرگیا۔

نریندر مودی جنگ میں پاکستان کو نیچا دکھانا چاہتے تھے، بھارتی طیارے گرنے سے منفی نتائج نکلے، جنگ بندی کے بعد مودی واشنگٹن کا دورہ نہ کرسکے جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ڈونلڈ ٹرمپ نے لنچ پر بلایا۔

امریکا نے بی ایل اے کو دہشت گرد قرار دیا، امریکا نے بھارت کو پاکستان میں مداخلت سے باز رہنے کا پیغام دیا، وائٹ ہاؤس کی توجہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی جانب ہے۔

اخبار کے مطابق اکثرہنگامہ خیزی کا شکار خطے میں آرمی چیف عاصم منیر کا احترام ایک ایسے شخص کے طور پرکیا جاتا ہے جو مشکل حالات میں بھی انتہائی پُرسکون اور باصلاحیت رہتے ہیں۔

امریکی اخبار سٹریٹجک آؤٹ لک نے سوال اٹھایا کہ کیا مودی دنیا کےطاقتور ترین شخص سے ٹکرلیں گے؟

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل ٹرمپ کو

پڑھیں:

جون کے بعد ٹرمپ کا مودی کو پہلا فون، سالگرہ پر مبارکباد دی

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کو اُن کی 75ویں سالگرہ پر فون کر کے مبارکباد دی۔

یہ دونوں رہنماؤں کے درمیان جون 2025 کے بعد پہلا براہِ راست رابطہ تھا۔ وائٹ ہاؤس اور بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق، فون کال کے دوران ٹرمپ نے مودی کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بہت شاندار کام کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور بھارت آنے والے دنوں میں تجارتی تعلقات کو نئی سطح تک لے جائیں گے۔

وزیرِاعظم نریندر مودی نے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بھارت امریکا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Post Views: 8

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی دفاعی معاہدے میں فیلڈ مارشل کا کلیدی کردار
  • جون کے بعد ٹرمپ کا مودی کو پہلا فون، سالگرہ پر مبارکباد دی
  • پی ٹی آئی قیادت جانتی ہے کہ عمران خان کے بیان عاصم منیر کے نہیں بلکہ ریاست کے کیخلاف ہیں: کوثر کاظمی 
  • ایرانی صدر فیلڈ مارشل کو پہچانے بغیر آگے بڑھ گئے، نشاندہی پر دلچسپ ردعمل اور معذرت
  • نریندر مودی کی 75ویں سالگرہ پر ٹرمپ کی مبارکباد، مودی کا اظہار تشکر
  • ایرانی صدر فیلڈ مارشل کو پہچانے بغیر آگے بڑھ گئے، نشاندہی پر دلچسپ ردعمل اور معذرت
  • ٹرمپ مودی بھائی بھائی
  • سندھ میں سیلاب سے قادرپور فیلڈ کے 10 کنویں متاثر
  • سیلابی ریلا سندھ کی گیس فیلڈ میں داخل، کئی کنویں تباہ کردیے
  • گھوٹکی؛ سیلابی پانی سے قادرپورگیس فیلڈ کے متعدد کنویں متاثر، گیس کی سپلائی بند