اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے 30 لاکھ ڈالر کی ایمرجنسی گرانٹ منظور کر لی۔

اے ڈی بی کے صدر ماساتو کانڈا تین روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔ انہوں نے لاہور میں دریائے راوی کا دورہ کیا اور امدادی پیکج کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک تباہ کن سیلاب کا سامنا کر رہا ہے، ہزاروں خاندان بے گھر ہوئے ہیں، ایسے وقت میں اے ڈی بی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں سیلاب متاثرین کے لیے ہمدردی کے ساتھ توانائی، ٹرانسپورٹ، تعلیم، صحت اور شہری ترقی کے منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ ماساتو کانڈا نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کو مثبت قرار دیا اور کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کا ذکر کیا۔

اے ڈی بی صدر نے اسلام آباد میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ون ونڈو سینٹر کا دورہ کیا اور لاہور میں پائیدار ایوی ایشن فیول فیکٹری کے منصوبے کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کاروباری رہنماؤں اور حکومتی وزراء سے بھی ملاقاتیں کیں۔

اے ڈی بی نے حال ہی میں ریکوڈک مائننگ پروجیکٹ کے لیے 410 ملین ڈالر کے پیکج کی منظوری دی، جو 40 سال بعد مائننگ سیکٹر میں بینک کی واپسی ہے۔

1966 سے اب تک اے ڈی بی پاکستان کو 43 ارب ڈالر سے زائد کی مالی معاونت دے چکا ہے۔ موجودہ پورٹ فولیو میں 9 ارب ڈالر مالیت کے 44 منصوبے شامل ہیں۔

Post Views: 6.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اے ڈی بی

پڑھیں:

گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال

فائل فوٹو

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی ہے۔

گلگت میں جیو نیوز سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ ہے، جس کا مقابلہ کوئی جماعت نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تمام جماعتیں اور ان کے لیڈرز انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اگر کوئی جماعت یہ کہتی ہے کہ اسے حصہ نہیں لینے دیا جارہا تو وہ اپنی شکست کا بہانہ تلاش کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران-امریکہ جنگ کے درمیان "ریزرو بینک آف انڈیا" نے 12 ارب روپیے کا سونا فروخت کیا، رپورٹ میں دعویٰ
  • وفاقی بجٹ 2026-27 میں شعبۂ تعلیم کے نئے ترقیاتی منصوبے بڑی حد تک نظرانداز
  • بحر اوقیانوس کے اوپر سیکیورٹی الرٹ، طیارہ پونے 4 گھنٹے بعد واپس لوٹ آیا
  • اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا شہزادہ رحیم کے دورۂ گلگت بلتستان کے الیکشن پر اثرات
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
  • آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 54 ارب روپے سے زائد فنڈز تجویز
  • وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل، 5 جون کو پیش نہیں ہو گا
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ