مایا علی کس کی محبت میں گرفتار ہیں؟ اداکارہ کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل مایا علی نے محبت میں گرفتار ہونے اور دل ٹوٹنے کا اعتراف کرلیا۔
حال ہی میں اداکارہ مایا علی ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت نجی زندگی سے متعلق سوالات پر بھی کھل کر بات کی۔
شادی سے متعلق سوال کے جواب میں مایا علی نے کہا کہ جب لکھا ہوگا تو شادی ہوجائے گی یہ دو لوگوں کا نہیں بلکہ دو خاندانوں کا معاملہ ہے اس لئے یہ فیصلہ صرف اس وجہ سے نہیں کرسکتی کہ شادی کیلئے لوگوں کا دباؤ ہے یا عمر نکل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ یہ کیوں نہیں سمجھتے کہ اگر شادی میں دیر ہورہی ہے تو یہ دیر اللہ کی طرف سے ہے جس دن ہونی ہوگی ہوجائے گی۔ مایا کا کہنا تھا کہ جب انہیں کوئی ایسا شخص ملے گا جس نے انہیں لگے گا کہ شادی کرلینی چاہیئے تو وہ کرلیں گی۔
کبھی محبت ہوئی؟ اس سوال کے جواب میں اداکارہ نے دلچسپ جواب دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ محبت ہوجاتی ہے مگر اسے نبھایا بےحد مشکل ہوتا ہے اور انہوں نے اسے نبھانے کی پوری کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے جس سے مجھے محبت ہوئی ہو وہ میرے لئے یا میں اس کیلئے صحیح نہیں تھی۔
37 سالہ اداکارہ مایا علی نے انڈسٹری میں کسی ایسے شخص کے ملنے سے متعلق سوال پر مسکرا کر جواب دینے سے گریز کیا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
60 کروڑ کے فراڈ کیس میں نیہا دھوپیا اور بپاشا باسو کے ملوث ہونے کا انکشاف
بالی ووڈ کی اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا 60 کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں بھارتی اداکارہ نیہا دھوپیا اور بپاشا باسو کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔
ان دنوں راج کندرا اور اداکارہ شلپا شیٹی 60 کروڑ روپے سے زائد کے فراڈ کیس میں تحقیقات کا سامنا کر رہے ہیں، یہ مقدمہ ان کی سابقہ کمپنی کا ہے جس میں ان کی اہلیہ اداکارہ شلپا شیٹی کے ملوث ہونے کا بھی اشارہ دیا گیا ہے۔
اس ہائی پروفائل کیس کی تفتیش ممبئی پولیس کی اکنامک آفینسز ونگ (EOW) کر رہی ہے جس میں اب نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راج کندرا نے تحقیقاتی ٹیم کو اپنے نئے بیان میں بتایا ہے کہ کمپنی کے جمع شدہ فنڈز کا ایک بڑا حصہ بنائی جانے والی فلموں اور دیگر پراجیکٹس کی تشہیری مہم پر خرچ کیا گیا، جس میں تقریباً 20 کروڑ بھارتی روپے پروموشن اور دیگر اخراجات پر خرچ کیے گئے۔
راج کندرا نے اپنے بیان میں یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ بالی ووڈ کی نامور اداکارہ بپاشا باسو اور نیہا دھوپیا بھی ان پروموشنز کا حصہ تھیں جس کو ادائیگیاں کی گئی تھیں۔ راج نے پروموشنز کی تصاویر بھی بطور ثبوت دکھائی ہیں۔
تاہم اس بات کی اب تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ بپاشا اور نیہا کو یہ ادائیگیاں واقعی ہوئیں یا یہ دوںوں بھی کمپنی کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں سے آگاہ تھیں اور اس کا حصہ تھیں۔