ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کا سامنا ہم نے کئی دہائیوں بعد کیا ہے اور مسلسل بارشوں کے سبب حالات انتہائی خراب ہو گئے ہیں۔
صوبے میں جاری سیلاب کی صورتحال پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکام کو ہدایات دیں کہ ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 3 ستمبر تک سیلابی صورت حال جاری رہنے کا خدشہ، سندھ اور بلوچستان میں بھی خطرات
مریم نواز نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اسپیل ویز کھولنے سے دریاؤں کا پانی بپھر گیا۔ تاہم بروقت انخلا کے اقدامات کی وجہ سے ہزاروں جانیں بچائی جا سکیں۔ 6 لاکھ کے قریب افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے ریلیف اور ریسکیو آپریشنز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ادارے دن رات متاثرین کے لیے کام کر رہے ہیں اور میری نظر میں یہ کام بہترین انداز میں جاری ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے لیے ریلیف آپریشنز میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے اور جہاں ضرورت ہو ٹینٹ ویلج قائم کیے جائیں۔
انہوں نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ پہلے مرحلے میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے اہداف کامیابی سے حاصل کیے گئے۔ مریم نواز نے بتایا کہ سیلاب کے دوران تمام اداروں نے بہترین کام کیا اور ساڑھے چار لاکھ مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ ریلیف آپریشنز میں کسی قسم کی کمی نہ آئے، متاثرین کو ادویات اور ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور مویشیوں کے لیے بھی ویکسین فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہاکہ متاثرین کے لیے صاف پانی، کھانے پینے کی اشیا اور ادویات کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب کے پنجاب سے گزر کر سندھ میں داخل ہونے پر کیا ہوگا؟
مریم نواز نے پاکستان فوج کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ کشتیوں اور بیڑوں کے انتظامات کریں اور متاثرین کے لیے اسکولوں کی عمارتیں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پنجاب سیلاب ریسکیو اور ریلیف آپریشنز مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب سیلاب ریسکیو اور ریلیف ا پریشنز مریم نواز وی نیوز مریم نواز نے انہوں نے ریلیف ا نے کہا کے لیے
پڑھیں:
حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے، مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب کا صحافیوں کیخلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ دن منانے کا مقصد حق اور سچ کی پاداش میں قتل ہونے یا تکلیفیں سہنے والے صحافیوں کو یاد کرنا ہے، پنجاب میں صحافی اور صحافت محفوظ ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہاں ان کے قتل و تشدد کے واقعات نہ ہوئے نہ ہی ہوں گے،بے گھر صحافیوں کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کیلئے پُرعزم ہیں، حق اور سچ کی راہ پر چلنے والے صحافیوں کیساتھ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صحافیوں کیخلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے، احساس ذمہ داری کیساتھ آزادی صحافت جمہوریت کی اساس ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ مضبوط جمہوری معاشرے کیلئے صحافت کا آزاد ہونا بہت ضروری ہے، صحافی معاشرتی انصاف کے محافظ اور عوام کی آواز ہیں، ظلم، ناانصافی اور جھوٹ کو بے نقاب کرنیوالے صحافی ہیرو ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن ہوں، صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے حکومت متعدد اقدامات کر رہی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ بے گھر صحافیوں کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کیلئے پُرعزم ہیں، حق اور سچ کی راہ پر چلنے والے صحافیوں کیساتھ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ دن منانے کا مقصد حق اور سچ کی پاداش میں قتل ہونے یا تکلیفیں سہنے والے صحافیوں کو یاد کرنا ہے، پنجاب میں صحافی اور صحافت محفوظ ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہاں ان کے قتل و تشدد کے واقعات نہ ہوئے نہ ہی ہوں گے۔