جنوبی وزیرستان،وانا بازار میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ، 3جاں بحق، 14زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
جنوبی وزیرستان،وانا بازار میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ، 3جاں بحق، 14زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز
وانا (سب نیوز)جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا رستم بازار میں جمعرات کے روز اس وقت خوفناک دھماکہ ہوا جب ایک پولیس وین معمول کے گشت پر موجود تھی۔ پولیس کے مطابق دھماکے کا نشانہ پولیس کی گاڑی تھی، تاہم اس میں تین راہگیر جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار سمیت چودہ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہے جہاں طبی عملہ ان کا علاج کر رہا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں ریموٹ کنٹرول یا دیسی ساختہ بم کا استعمال کیا گیا ہو سکتا ہے، تاہم مکمل تفصیلات تفتیش کے بعد سامنے آئیں گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعظمی بخاری نے پی ٹی آئی کی 14اگست کی احتجاج کی کال کو افسوسناک قرار دیدیا عظمی بخاری نے پی ٹی آئی کی 14اگست کی احتجاج کی کال کو افسوسناک قرار دیدیا پارلیمنٹ کا حصہ رہیں گے، ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے عمران خان سے بات کریں گے،بیرسٹر گوہر راولپنڈی واقعہ، جرگے کے سربراہ عصمت اللہ کا خاتون کو خود قتل کرنے کا انکشاف عوام ہو جائیں ہوشیار،سی ڈی اے نے کر دیا خبردار، 99ہاوسنگ سوسائیٹرز کو غیر قانونی قرار دیدیا گیا،مالکان کے نام ای سی ایل میں... ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا مشترکہ آپریشن،بلڈنگ کوڈ خلاف ورزی پرہاسٹل سٹی میں 30بلڈنگز سیل ملک ریاض کے گرد نیب کا گھیرا مزید تنگ بحریہ ٹاون کی جائیدادوں کی نیلامی کا عمل شروع،تین جائیدادیں 226کروڑ سے زائد میں نیلام
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق
کراچی:شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 2 افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ناظم آباد کے علاقے 3 نمبر احباب سوئیٹس کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی جہاں مقتول کی شناخت 35 سالہ زبیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او ناظم آباد کامران حیدر نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ زبیر اپنی رہائش گاہ سے کچھ فاصلے پر ہیرڈریسر کی دکان پر پیدل جا رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسے انتہائی قریب سے سینے پر ایک گولی مار کر قتل کردیا جبکہ پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول بھی ملا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مقتول کے پاس سے اس کا موبائل فون اور نقدی بھی ملی ہے جبکہ حیدری مارکیٹ میں وہ کپڑے کا کام کرتا تھا، فوری طور پر فائرنگ کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم پولیس تمام پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے اور علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کر رہی ہے تاکہ ملزمان کی شناخت میں مدد مل سکے۔
دریں اثنا شیر شاہ ہنڈا کمپنی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجائی گئی، ایس ایچ او سائٹ بی سجاد خان نے بتایا کہ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ اور مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 32 سال کے قریب بتائی جائی ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ نامعلوم شخص بائیک لوڈر رکشہ چلاتے ہوئے شیر شاہ سے گلبائی فلائی اوور پر چڑھ رہا تھا، عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ ایک شخص جس نے لوڈر رکشہ چلانے والے شخص پر 3 سے 4 فائر کیے اور سڑک عبور کر کے پیدل فرار ہوگیا۔
زخمی ہونے والے شخص کی ران پر گولی لگی تھی اور وہ جان بچانے لیے بھاگا لیکن وہ سڑک پر گر گیا اور خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے جانبر نہ ہو سکا، پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کی گولی کا ایک خول ملا ہے جبکہ پولیس بائیو میٹرک سسٹم کی مدد سے مقتول کی شناخت کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔
اقبال مارکیٹ کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ رئیس امروہی کالونی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 50 سالہ ابراہیم کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا جسے ٹانگ پر گولی لگی تھی۔
سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ اتوار بازار کے قریب کے فائرنگ سے 30 سالہ واحد ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا، سہراب گوٹھ پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔