سبی میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس سانحے سے بال بال بچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع سبی میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق سبی ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر اُس وقت دھماکہ ہوا جب جعفر ایکسپریس پنجاب سے گزر کر روانہ ہو چکی تھی، دھماکے سے ٹریک کو معمولی نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شکارپور: ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے فوراً بعد پیش آیا، جس سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔ خوش قسمتی سے مسافروں اور ٹرین کے عملے کو کوئی گزند نہیں پہنچی۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سبی: بختیار آباد کے قریب ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان میل متاثر
حکام جائے وقوعہ کا معائنہ کررہے ہیں تاکہ دھماکے کی نوعیت اور ممکنہ ذمہ دار عناصر کا تعین کیا جاسکے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ تخریب کاری ہوسکتی ہے، تاہم حتمی موقف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے لایا جائے گا۔
واقعے کے بعد ریلوے حکام نے قریبی ٹریکس کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے جبکہ مسافروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں ریلوے ٹریفک متاثر نہیں ہوئی اور ٹرین سروس معمول کے مطابق جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news جعفر ایکسپریس دھماکہ ریلوے ٹریک سبی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس دھماکہ ریلوے ٹریک جعفر ایکسپریس ریلوے ٹریک پر
پڑھیں:
سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں سلنڈردھماکا،4افرادزخمی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں سلنڈر دھماکے سے 4افرادزخمی ہوگئے ،دھماکے سے سپریم کورٹ کی عمارت لرز گئی ،دھماکے کے بعد وکلا اورعملہ عدالت سے باہرنکل آئے ،ذرائع کے مطابق دھماکا سنٹرل اے سی کے مرمتی کام کے دوران ہوا۔