سبی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا، جعفر ایکسپریس دھماکے سے بال بال بچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع سبی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا ہوا ہے اور جعفر ایکسپریس دھماکے سے بال بال بچ گئی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا اس وقت ہواجب پشاور سے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس اسٹیشن سے کچھ فاصلے پر تھی، دھماکا ٹریک سے دو سے ڈھائی فٹ کے فاصلے پر ہوا، تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔
پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس سبی سٹیشن سے روانہ کردی گئی، کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کچھ دیر میں روانہ کردی جائے گی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس
پڑھیں:
بھارت میں مسافر اور مال بردار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں؛ متعدد ہلاکتیں
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک مسافر ٹرین اسٹیشن کے نزدیک کھڑی مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس خوفناک حادثے میں مسافر ٹرین کی کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور مسافروں کی چیخ و پکار سے فضا گونج اُٹھی تھی۔
ریسکیو ٹیم نے بوگی کو کاٹ کر اندر پھنسے مسافروں کو نکالا۔ اب تک 5 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
بھارتی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 4 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
حادثے کے بعد ریلوے ٹریک اور سگنلز کے نظام کو شدید نقصان پہنچا جس کے باعث متعلقہ ریل روٹس پر ٹرینوں کی روانگی معطل ہوگئی۔
ابتدائی تفتیش میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ حادثے کی وجہ سگنلنز کی خرابی ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے تیز رفتار ٹرین ٹریک پر کھڑی مال بردار ٹرین سے ٹکرائی۔
تاہم حادثے کی ٹھوس وجہ جاننے کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی البتہ اب تک بھارت میں بنائی گئی کوئی بھی انکوائری کمیٹی نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی ہے۔