کراچی:

انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن نے صوبے بھر میں پولیس اہلکاروں کی پرائیویٹ گاڑیوں پر غیر قانونی لوازمات کے استعمال پر سخت ایکشن کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے اے آئی جی آپریشنز سی پی او سندھ، میر روحل خان کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق آئی جی سندھ نے تمام ٹریفک اور ضلعی پولیس افسران و ملازمان کو ہدایت جاری کی ہے کہ کسی بھی پولیس اہلکار یا افسر کی نجی گاڑی پر فلیش لائٹ، ہوٹر یا جعلی نمبر پلیٹ (خواہ وہ سرکاری یا پولیس مونوگرام سے مزین ہو) پائی گئی تو اس کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ متعلقہ سپروائزری افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام پولیس اہلکار اور افسران حکومتِ سندھ سے منظور شدہ نمبر پلیٹس ہی اپنی گاڑیوں پر آویزاں کریں۔

ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اس حکم نامے پر سختی سے عمل درآمد کرائیں اور کسی بھی خلاف ورزی کو فوری رپورٹ کریں۔

آئی جی سندھ نے واضح کیا ہے کہ اس ہدایت پر من و عن عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، بصورتِ دیگر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

وزیر اعظم نے نیشنل ٹیرف کمیشن کی ہنگامی بنیادوں پر تنظیم نو کی ہدایت کردی

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ٹیرف کمیشن کی قانونی، انتظامی اور دیگر  اداراجاتی اختیارات و فرائض کی ہنگامی بنیادوں پر تنظیم نو کی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ٹیرف کمیشن کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت  دی کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کی حالیہ کارکردگی کی تھرڈ پارٹی نظر ثانی کی جائے تاکہ اس کو  مزید فعال بنایا جائے اور کہا کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کی نئی ٹیرف رجیم کے تقاضوں کی بخوبی انجام دہی کے لیے جدید خطوط پر تنظیم نو ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹیرف کمیشن  کے پاس ملکی کاروبار، درآمدات و برآمدات مارکیٹ کے متعلق تمام زمینی حقائق  اکٹھے کرنے کی موثراستعداد ہونی چاہیے، نیشنل ٹیرف کمیشن کی خودکار اور موثر تحقیقی استعداد  ملکی کاروبار کو درپیش مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت، نیشنل ٹیرف کمیشن کی تربیت و وسائل کی کمی اور اسکے کام کو جدید تقاضوں سے ہم اہنگ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ 

وزیر اعظم نے نیشنل ٹیرف کمیشن کے اپیلیٹ ٹریبونل کو فوری طور پر فعال کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ جاری کردہ  نئی ہدایات پر پیشرفت کی بریفنگ اگلے ماہ دی جائے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے  موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر  برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک اور متعلقہ اعلی سرکاری عہدے داران نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • نیشنل ٹیرف کمیشن کی کارکردگی کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے، وزیراعظم
  • وزیراعظم کی نیشنل ٹیرف کمیشن کی ہنگامی بنیادوں پر تنظیم نو کی ہدایت
  • وزیر اعظم کے زیر صدارت اجلاس، نیشنل ٹیرف کمیشن کی ہنگامی بنیادوں پر تنظیم نو کی ہدایت   
  • وزیر اعظم نے نیشنل ٹیرف کمیشن کی ہنگامی بنیادوں پر تنظیم نو کی ہدایت کردی
  • حیدرآباد ،ڈی سی کی مخدوش عمارتوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت
  • جعلی پولیس مقابلہ، عدالت کا سی سی ڈی پولیس ملازمین پر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم
  • جنید صفدر کا ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان کاٹنے والے پولیس اہلکاروں کو پیغام
  • آئندہ مالی سال کیلئے پولیس افسروں و ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 167 ارب مختص
  • پشاور: ٹریفک اہلکاروں کی محنت کش کو گاڑی کیساتھ لٹکا کرلے جانے کی ویڈیو وائرل