لاہور: ناکے پر روکنے پر پولیس اہلکار کو کار سوار کی ٹکر
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
لاہور میں نیو راوی پل پر کار سوار نے ناکہ توڑ کر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق نیو راوی پُل پر پولیس ناکے پر ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ڈرائیور نے ناکہ توڑ کر بھاگنے کی کوشش کی۔
کار سوار نے ناکے پر کھڑے پولیس کانسٹیبل صدیق کو بھی ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔
ناکے پر موجود دیگر اہلکاروں نے گھیرا ڈال کر گاڑی کو روکا اور کار ڈرائیور ظفر عباس کو گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ڈولفن کو سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ناکے پر
پڑھیں:
10 محرم الحرام پر اسلام آباد میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات، 4000 سے زائد اہلکار تعینات
اسلام آباد پولیس نے 10 محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات مکمل کیے ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ضلع بھر میں 12 جلوس اور 48 مجالس کا انعقاد کیا جائے گا جن کی سیکیورٹی کے لیے 4000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی خود سیکیورٹی ڈیوٹی کی نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور ایس پیز بھی ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔ پولیس نے ضلع بھر میں 57 سیکیورٹی پکٹس قائم کی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے سیف سٹی کیمروں، باڈی وورن کیمروں اور ڈرونز کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی اور موبائل کنٹرول روم سے بھی نگرانی جاری ہے۔
مزید پڑھیں: محرم الحرام میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ
ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 300 سے زائد ٹریفک افسران تعینات کیے گئے ہیں تاکہ جلوسوں کے دوران شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ 9ویں محرم الحرام تک اسلام آباد میں 76 جلوسوں اور 498 مجالس کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی گئی، اور سخت موسم کے باوجود پولیس کے تمام افسران و اہلکاروں کا جذبہ بلند ہے۔
اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکیورٹی فورسز سے تعاون کریں اور مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری اطلاع دیں تاکہ امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
10 محرم الحرام اسلام آباد پولیس جلوس مجالس