Jasarat News:
2025-09-18@00:31:07 GMT

دورانِ ڈیوٹی ہیڈ کانسٹیبل سلیم تنولی انتقال کر گئے

اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پی آئی بی تھانے میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل سلیم تنولی (بکل نمبر 25634) دورانِ ڈیوٹی اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث جناح کارڈیو ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ محکمہ پولیس نے فرض کی ادائیگی کے دوران جان گنوانے والے اہلکار کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق، ہیڈ کانسٹیبل سلیم تنولی معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح کارڈیو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں علاج کے دوران وہ جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔محکمہ پولیس کے ترجمان نے سلیم تنولی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور بتایا کہ محکمہ اپنے ان اہلکاروں کو کبھی فراموش نہیں کرتا جو فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانیں قربان کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سلیم تنولی

پڑھیں:

بلوچستان کے محکمہ ریونیو میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف

بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ ریونیو میں کئی سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی۔بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی اصغر ترین کی صدارت میں ہوا جس دوران محکمہ ریونیو کی آڈٹ اور کمپلائنس رپورٹ پر غورکیا گیا جب کہ اجلاس میں کئی سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔ دوران اجلاس پبلک اکاونٹس کمیٹی کو بتایا گیا کہ 17-2016 میں محکمہ ریونیو کے بجٹ میں نان ڈیولپمنٹ فنڈز کی مد میں 3 ارب 33کروڑروپے مختص کیے گئے، محکمہ رقم میں سے 2 ارب 59کروڑ روپے خرچ کرسکا جب کہ 74کروڑ روپے کی بچت کو واپس ہی نہیں کیا گیا۔دفاعی شعبے کے آڈٹ میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف 2019-21کے دوران 3کروڑ 37 لاکھ روپے کے اخراجات کا ریکارڈ محکمہ ریونیو نے فراہم نہیں کیا، 22-2020 میں مختلف ڈپٹی کمشنرز نے 19 ارب روپے بینک اکاؤنٹس میں رکھے۔اجلاس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بتایا گیا کہ سرکاری خزانے کے بجائے بینک اکاؤنٹس میں رقم رکھنا قواعد و ضوابط کے منافی ہے، 21-2019 کے دوران عشر، آبیانہ اور زرعی انکم ٹیکس کی مد میں ایک ارب روپے سے زائد کی وصولی نہیں کی گئی، رقم وصول نہ کرنے سے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔بعد ازاں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے5 برس پہلے دیے گئے احکامات پر عملد رآمد نہ کرنے والے ڈپٹی کمشنرز اور کمشنرز کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کرلیا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت: اسپتال میں خواتین ڈاکٹرآپس میں گتھم گتھا ہوگئیں
  • سکھر: پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈائون
  • کراچی پولیس نشانے پر، رواں سال میں اب تک افسر سمیت 14 جوان شہید
  • راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 16 نئے کیسز سامنے آگئے
  • چارسدہ میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی
  • بلوچستان کے محکمہ ریونیو میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف
  • کلفٹن میں پولیس سے مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • ہیڈ کانسٹیبل اسحاق جتوئی  کے اغواء کا مقدمہ درج
  • چارسدہ میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی
  • کراچی میں آج ہلکی بارش کا امکان