ڈی جی خان: سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
— فائل فوٹو
ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے ساتھ دہشت گردوں کے مقابلے کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے۔
پولیس کے مطابق تونسہ میں پنجاب خیبر پختونخوا سرحدی پٹی جادے والی کے مقام پر مسلح دہشتگرد داخل ہوئے جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سی ٹی ڈی کی بھاری نفری پہنچ گئی۔
ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ میں چیک پوسٹ لکھانی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس دوران دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے 5 خوارجی دہشت ہلاک ہوگئے۔
پولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے سرحدی علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
تونسہ: فتنہ الہندوستان کے 5 خارجی دہشتگرد واصل جہنم
تونسہ(نیوز ڈیسک) تونسہ میں پنجاب پولیس کا امن دشمنوں کے خلاف بڑا وار،تھانہ وہوا کی حدود جادے والی میں فتنہ الہندوستان کے 5 خارجی دہشتگردوں کو واصل جہنم کردیا۔
سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی کی، تونسہ میں تھانہ وہوا کی حدود جادے والی میں فتنہ الہندوستان کے 5 خارجی دہشتگردوں کو واصل جہنم کیا گیا۔
سی ٹی ڈی کارروائی میں 8 دہشتگرد شدید زخمی ہوئے، ڈی پی او ڈی جی خان سید علی کارروائی کے بعد موقع پر پہنچ گئے۔
آئی جی پنجاب نے پولیس ٹیموں کو کامیاب کارروائی پر مبارکباد دی، فتنہ الہندوستان کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے گئے، پولیس اور سی ٹی ڈی کی بروقت حکمت عملی دہشتگردوں پر بھاری پڑ گئی، علاقے میں کلین اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے۔