چارسدہ:

سُوٹ کیس سے برآمد ہونے والی قتل کی گئی لڑکی کی لاش کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کا سگا بھائی اور شوہر ہی قاتل ہیں۔

24 جون کو تھانہ سٹی چارسدہ کی حدود ارضیات میں ایک مشکوک سوٹ کیس کی موجودگی کی اطلاع پر سٹی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی، جہاں حفاظتی اقدامات کے تحت بم ڈسپوزل یونٹ کو بھی طلب کیا گیا، تاہم افسوسناک طور پر سوٹ کیس سے ایک نوجوان لڑکی کی لاش برآمد ہوئی، جسے فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔

واقعہ کی سنگینی کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن چارسدہ سجاد خان کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح ٹیم تشکیل دی، جس میں ڈی ایس پی سٹی زرداد علی خان، ایس ایچ او سٹی بہرمند شاہ خان، اے ایس ایچ او بسم اللہ جان اور دیگر تفتیشی افسران شامل تھے۔

لاش کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال چارسدہ منتقل کیا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد شناخت کے لیے سوشل میڈیا پر عوام سے مدد طلب کی گئی، جس کے کچھ دیر بعد ایک شخص تھانے میں پیش ہوا اور لاش کو اپنی بیوی قرار دیا، تاہم پولیس کو اس کے بیانات میں تضاد محسوس ہوا، جس پر اسے شاملِ تفتیش کیا گیا۔

دورانِ تفتیش ملزم اسماعیل نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی بیوی مسماۃ (ف) کو اس کے سگے بھائی کے ساتھ مل کر قتل کیا۔ وجہ عناد یہ بیان کی گئی کہ مقتولہ کا ایک شخص قربان علی کے ساتھ مبینہ طور پر غلط تعلق تھا، جس پر دونوں نے غیرت کے نام پر اس کا قتل کیا۔

ملزم اسماعیل کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والی کلاشنکوف بھی برآمد کر لی گئی۔ مزید تفتیش میں یہ بھی سامنے آیا کہ مقتولہ کے بھائیوں نے 2024 میں اسی شخص قربان علی کو بھی قتل کیا تھا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کیا گیا قتل کیا قتل کی

پڑھیں:

کراچی، رضویہ میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی:

شہر قائد میں رضویہ کے علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

رضویہ تھانے کے ہیڈ محرر ندیم سجاد کے مطابق مقابلہ گولیمار جہانگیر آباد ندی کنارے کے قریب پیش آیا جہاں پولیس اور مشتبہ ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جس کی شناخت 22 سالہ اسامہ ولد تنویر کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول برآمد کیا گیا ہے جبکہ اس کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے کرمنل ریکارڈ کی چھان بین کی جا رہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: فائرنگ سے خاتون جاں بحق، متضاد بیانات پر پولیس کو اہلِ خانہ پر قتل کا شُبہ
  • کراچی: ملیر شاہ لطیف ٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے لڑکی جاں بحق 
  • حیدرآباد: 6سالہ بیٹے کو قتل کرنیوالی سگی ماں اورسوتیلا باپ گرفتار
  • مردان: کھیت میں بکریاں چرانے پر تکرار، فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق، 1 زخمی
  • کراچی: شارع فیصل اسٹار گیٹ کے قریب کار سے 11 کلو چرس برآمد
  • لاہور میں ڈکیتی کا ڈراپ سین، 15 پر کال کرنے والا ہی ماسٹر مائنڈ نکلا
  • کراچی، رضویہ میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد
  • کراچی، کورنگی کراسنگ کے خالی پلاٹ سے نو عمر لڑکی کی 10 دن پرانی لاش برآمد
  • کراچی: شوہر کے تشدد سے دلبرداشتہ خاتون کی بھائی کے گھر آکر خود سوزی، دوران علاج دم توڑ گئی
  • کراچی پولیس کے 132 ایس ایچ اوز اور ہیڈ محرر مافیا کے محافظ نکلے