سانحہ سوات: جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی، لواحقین کو 15 لاکھ روپے فی کس دینے اعلان
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے دورہ سوات کا دورہ کیا اور مینگورہ بائی پاس کے قریب سانحہ دریائے سوات سے متعلق ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 15 لاکھ روپے فی کس کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دریائے سوات میں 85 پھنسنے افراد میں سے 58 کو ژندہ بچالیا گیا، غفلت برتنے پر انتظامیہ کی افسران اور ریسکیو کے ضلعی آفیسر کو معطل کیا۔
انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیٹی واقعے کا جائزہ لیکر غفلت برتنے والوں کو سزا دی جائے، موسم کی خرابی اور وقت کی کمی ہے باعث ہیلی کاپٹر نہ پہنچ سکا، دریائے سوات میں ہر قسم کی کھدائی پر پابندی لگانے جارہے ہیں، تجاوزات کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی جائے گی۔
سیاحوں کے لئے ہر قسم کی ایس او پیز جاری کئے گئے ہیں، 10 افراد کی لاشیں ملیں جبکہ مزید سرچ آپریشن جاری ہے، افسوسناک واقعے پر خیبر پختونخوا حکومت غم۔زدہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضا فہ‘ درمیانے درجے کا سیلاب
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 ستمبر ۔2025 )دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں مزید اضا فہ ہوگیا جس کے بعد اب پانی کا بہا ﺅ 3 لاکھ 98 ہزار کیوسک ہو گیا، کوٹری بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جب کہ گڈو بیراج پر بہا ﺅکم ہو کر معمول پر آگیا. فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر پانی کی آمد میں کمی جاری ہے جو مزید کم ہوکر 54 ہزار کیوسک پر آ گیا جب کہ دریا میں اب نچلے درجے کا سیلاب ہے فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کا کہنا ہے کہ ہیڈ اسلام اور ہیڈ سلیمانکی پر بھی بہا میں کمی آنے لگی ہے مگر اب بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے.(جاری ہے)
دوسری جانب واپڈا کی جانب سے جاری دریاﺅں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 92 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 91 ہزار 700 کیوسک ہے، منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 17 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 9 ہزار کیوسک ہے. ترجمان واپڈا کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 38 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 32 ہزار 200 کیوسک ہے، ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 37 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 24 ہزار 800 کیوسک ہے نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 15 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 15 ہزار 700 کیوسک ہے تربیلا ریزوائر میں آج پانی کی سطح 1550.00 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 57 لاکھ 28 ہزار ایکڑ فٹ ہے، منگلا ریزوائر میں آج پانی کی سطح 1240.15 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 71 لاکھ 26 ہزار ایکڑ فٹ ہے، چشمہ ریزوائر میں آج پانی کی سطح 649.00 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 3 لاکھ 11 ہزار ایکڑ فٹ ہے. واٹررپورٹ کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 31 لاکھ 65 ہزار ایکڑ فٹ ہے، تربیلا، اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد و اخراج 24 گھنٹے کے اوسط بہا کی صورت میں ہے جبکہ ہیڈ مرالہ سمیت دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل آج صبح 6 بجے کی ہے.