موسلادھار بارش،چھتیں اور دیواریں گرنے سے 12 افراد جاں بحق: رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک: پی ڈی ایم اے نے صوبہ بھر میں بارش اور آندھی کے باعث حادثات کی رپورٹ جاری کردی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق موسلادھار بارش سے چھتیں اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات رپورٹ ہوئے، 25 جون سے 27 جون تک مختلف شہریوں میں 25 حادثات رپورٹ ہوئے ، مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق، 39 زخمی ہوئے۔
چھتیں اور دیواریں گرنے سے زیادہ اموات ہوئیں،چھتیں اور دیواریں گرنے کے 28 واقعات پیش آئے ، بہاولنگر، فیصل آباد، خانیوال میں بھی حادثات رپورٹ ہوئے ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی ۔
انہوں نے شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ، مخدوش و بوسیدہ مکانات میں ہرگز رہائش پذیر نہ ہوں۔
بچوں کا خیال رکھیں، برساتی نالوں و بجلی کی تاروں اور کھمبوں کے قریب ہرگز نہ جانے دیں، مون سون بارشوں کا یہ سپیل 1 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔
سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد علی امین نے تین افسر معطل کر دیئے
ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے
پڑھیں:
بااثرسیاسی افراد کےڈیٹا تک محدود رسائی‘،‘آئی ایم ایف کا پاکستان سےعہدوں کا غلط استعمال روکنےپر زور
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کرپشن ڈائگناسٹک اسسمنٹ مشن کی رپورٹ میں پاکستان سے سرکاری معاہدوں میں بدعنوانی اور عوامی عہدوں کا غلط استعمال روکنے پر زور دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف نے کرپشن ڈائگناسٹک اسسمنٹ مشن کی رپورٹ کا ابتدائی مسودہ پاکستان کے ساتھ شیئر کردیا جس میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان سے سرکاری معاہدوں میں بدعنوانی اور عوامی عہدوں کا غلط استعمال روکنے پر زور دیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ حتمی رپورٹ کے اجرا سے قبل سفارشارت کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے، بدعنوانی کی نشاندہی سے متعلق حتمی رپورٹ اس ماہ کے آخر میں شائع ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف نے حکومت کو دنیا کے بہترین ماڈلز سے سیکھ کر نئی گائیڈ لائنز جاری کرنے کی ہدایت کردی، رپورٹ میں پاکستان میں سیاسی طور پر بااثر افراد کی نشاندہی کا عمل غیر یکساں قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے سرکاری معاہدوں میں بدعنوانی اور عوامی عہدوں کا غلط استعمال روکنے پر زور دیا ہے، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے عوامی عہدوں کے غلط استعمال یا کرپشن کی نشاندہی کیلئے مزید اقدامات پر زور دیا ہے،
ذرائع نے کہا کہ رپورٹ میں کرپشن کیخلاف اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور ایف بی آر کے بعض اقدامات کی تعریف بھی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا کہ سیاسی طور پر بااثر افراد کی نشاندہی کیلئے جامع ڈیٹا تک رسائی محدود ہے، چھوٹے اداروں میں خودکار اسکریننگ ٹولز موجود ہی نہیں۔
ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ میں عوامی عہدے کے غلط استعمال کی نشاندہی کا مؤثر طریقہ نہ ہونے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔