میرپورخاص:دوسوشاخ میں شگاف پڑنے سے 4 گائوں ڈوب گئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) مون سون کی پہلی بارش نے ضلع انتظامیہ کا پول کھول دیا حسیکو کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے، بارش کے دوران حادثات میں 7 افراد زخمی ہوئے، آسمانی بجلی گرنے سے 14 اونٹ ہلاک ہوگئے ، دوسو شاخ میں 100 فٹ کا شگاف پڑنے سے ہزاروں ایکٹر فصل اور چار گاؤں ڈوبے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص اور گردونواح میں مون سون کی پہلی بارش نے ضلع انتظامیہ کے دعوئوں کا پول کھول کر رکھ دیا الرٹ جاری ہونے کے باوجود ضلع انتظامیہ میٹنگ اور دورے کرنے تک محدود رہی بارش کے دوران انتظامات نہ ہونے کے سبب ضلع بھر میں نکاسی آب کے مسائل کے ساتھ سندھڑی کی حدود میں واقع دوسو شاخ نہر میں 100 فٹ کا شگاف پڑھنے سے چار گاؤن زیر آب آگئے اور ہزاروں ایکٹر پر کھڑی چاول اور دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں جبکہ الرٹ جاری ہونے کے باوجود میرپورخاص شہر سے میں سائن بورڈ ، درخت اور بجلی کی تاریں گرنے کے سبب حادثات میں 7 سے زائد افراد زخمی ہوئے دوسری جانب تعلقہ ٹنڈو جان محمد میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 اونٹ ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ مون سون بارشوں سے قبل حیسکو حکام کی جانب سے بڑے دعوے کیے گئے تھے جس کا پول مون سون کی پہلی بارش میں کھل کر سامنے آگیا گزشتہ شام شروع ہونے والی بارش کے پہلے قطرے کے ساتھ ہی شہر کے سٹی لینکنگ فیڈر سمیت تمام فیڈر پر بارش کے بعد جانے والی لائٹ کئی علاقوں میں 10 گھنٹوں بعد بحال کی گئی جبکہ سٹی لینکنگ ٹورآباد،ڈھولن آباد، کھسک پورہ ، جمناداس میں 26 گھنٹے گزر جانے کے باوجود لائٹ بحال نا کی جاسکی تھی علاؤہ ازیں جمعرات کی شام شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ جمعہ کے روز بھی جاری رہا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بارش کے
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔