ایران اسرائیل 12 روزہ جنگ میں 20 ارب ڈالر کا جھٹکا، اسرائیل دیوالیہ ہونے کے قریب
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایران کے خلاف حالیہ 12 روزہ جنگ میں اسرائیل کو بھاری معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ایرانی میڈیا اور اسرائیلی ذرائع کے مطابق، اس جنگ میں اسرائیل کو براہِ راست 12 ارب ڈالر اور مجموعی طور پر 20 ارب ڈالر تک کا معاشی نقصان پہنچا ہے۔
یہ نقصان فوجی اخراجات، انفراسٹرکچر کی تباہی، میزائل حملوں، متاثرین کو معاوضے، اور کاروباری نقصانات پر مشتمل ہے۔ اسرائیلی معیشت پر دباؤ اتنا شدید ہے کہ ملک کا مالیاتی خسارہ 6 فیصد تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی اخبارات کے مطابق، جنگ کے دوران صرف فوجی اخراجات 5 ارب ڈالر تک جا پہنچے، جبکہ 15 ہزار سے زائد شہریوں کو اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔ ان متاثرین کے لیے حکومت کو ہوٹل اخراجات اور دوبارہ تعمیر کے اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔
اسرائیلی وزارت خزانہ اب امریکا سے مالی امداد یا قرض کی ضمانت حاصل کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ فوجی بجٹ کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ جنگ کے بعد اب تک 41 ہزار سے زائد معاوضے کے دعوے حکومتی فنڈ میں جمع ہو چکے ہیں۔
ایران کے جوابی میزائل حملوں میں اسرائیلی حکومت کے مطابق 29 افراد ہلاک اور 3200 سے زائد زخمی ہوئے، لیکن مبصرین کا خیال ہے کہ حقیقی اعداد و شمار اس سے کہیں زیادہ ہو سکتے ہیں۔ بعض رپورٹس میں ان حملوں کو “قیامت خیز تباہی” قرار دیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ارب ڈالر
پڑھیں:
کراچی، دو مختلف ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق
کراچی:شہر قائد میں نارتھ کراچی سمامہ مال کے قریب اور شارع فیصل نرسری کے قریب ٹریفک حادثات میں موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بلال کالونی کے علاقے نارتھ کراچی سمامہ مال کے قریب منگل کی الصبح ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔
جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
ترجمان ایدھی عظیم کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 22 سالہ وسیم ولد رفیع کے نام سے کی گئی ، حادثہ موٹرسائیکل گڑھے میں لگنے سے گر کر ہوا ، جاں بحق ہونے والے نوجوان کے سر زمین سے لگا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
متوفی نارتھ کراچی دومنٹ چورنگی کے قریب فائزہ اپارٹمنٹ کا رہائشی تھا ، متوفی بریانی سینٹر میں نائٹ دیوٹی کرتا تھا اور واقعے کے وقت اپنی ڈیوٹی سے فارغ ہو کر ناشتہ لینے جا رہا تھا۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
ایک اور واقعہ میں فیروزآباد تھانے کی حدود شاہراہ فیصل نرسری کے قریب آج علی الصبح نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے موکوام کی شناخت 22 سالہ سہیل احمد ولد نوید احمد کے نام سے کی گئی، پولیس حادثے کی ذمے دار گاڑی کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے ۔