اسد قیصر کی سعودی سفیر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے سعودی سفارت خانے میں ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک مذہب، اخوت اور تاریخ کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔سابق اسپیکر نے حجاج کرام کے لیے سعودی حکومت کی جانب سے کیے گئے بہترین انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے خادم الحرمین الشریفین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 اور قیادت کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی تیز رفتار ترقی شہزادہ محمد بن سلمان کی مؤثر قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسد قیصر نے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے فروغ کے لیے سعودی عرب کے مثبت کردار کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب سے دلی وابستگی اور گہری عقیدت رکھتے ہیں اور اسے اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے ہر مشکل وقت میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے فراخدلانہ امداد، اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو دی جانے والی سہولیات پر سعودی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور معاشی و تجارتی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔انہوں نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔سعودی سفیر نے پاکستان سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی خصوصاً خیبرپختونخوا کے عوام اور قبائل نے جس محبت، خلوص اور عزت سے نوازا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو ایک مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک کے طور پر دیکھنے کا خواہاں ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
ولی عہد اور ٹرمپ کی ملاقات: سعودی عرب ابراہیمی معاہدے کا حصہ بننے کے لئے تیار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ہم فلسطین اور اسرائیل کیلئے امن اور ابراہیم معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطین اور اسرائیل کے لیے امن چاہتے ہیں،ہم ابراہیمی معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں، معاہدے کا حصہ بننے کے ساتھ دو ریاستی حل کا راستہ بھی محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
سعودی ولی عہد نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ابراہیم معاہدوں کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔لیکن ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ دو ریاستی حل کا راستہ بھی محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ان کی ٹرمپ کے ساتھ اچھی گفتگو ہوئی ہے۔ اس کے بعد ٹرمپ نے بھی تصدیق کی کہ ان کے درمیان بہت اچھی بات چیت ہوئی ۔