سعودی عرب کا فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی دعووں کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی حکام کی جانب سے مغربی کنارے میں خودمختاری کے نفاذ کے حالیہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے او آئی سی اجلاس: سعودی عرب کا پھر آزاد فلسطینی ریاست کا مطالبہ، ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ مملکت سعودیہ فلسطینی سرزمین پر ہر قسم کی توسیع پسندی اور قبضے کو مسترد کرتی ہے، اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری کو ناگزیر سمجھتی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کے مکمل حقِ خودارادیت اور ان کے جائز حقوق کی بازیابی کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، جس میں 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اور مشرقی یروشلم کو اس کا دارالحکومت بنانا شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں سعودی عرب غزہ سے فلسطینیوں کی بیدخلی کیخلاف ڈٹ گیا
وزارت خارجہ نے اس موقف کو سعودی عرب کی مستقل، غیرمتزلزل اور اصولی پالیسی قرار دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل سعودی عرب فلسطین.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔