دوسرا ٹیسٹ: سری لنکا نے بنگلا دیش کو اننگز اور 78 رنز سے شکست دے دی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کو اننگز اور 78 رنز سے شکست دے دی۔
کولمبو میں 25 جون کو شروع ہونے والے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 247 رنز بنائے تھے۔
سری لنکا کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 458 رنز بناکر 211 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ پاتھم نسانکا 158، دنیش چندی مل 93، کشال مینڈس 84 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بنگلا دیش کے تیج الاسلام نے 5 ، نعیم حسن نے 3 اور ناہید رانا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
بنگلا دیشی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں بھی ناکام نظر آئی اور کوئی کھلاڑی سری لنکن بولرز کے سامنے نہ ٹھہر سکا۔ میچ کے چوتھے روز پوری ٹیم صرف 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جس کی بدولت سری لنکا نے یہ میچ ایک اننگز اور 78 رنز سے جیت لیا۔
سری لنکا کی جانب سے پرابتھ جے سوریا نے 5 اور دہننجایا ڈی سلوا اور تھارندو رتنیاکے نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سری لنکا کے پاتھم نسانکا کو دوسرے ٹیسٹ میں 158 رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ سیریز میں مجموعی طور پر 369 رنز بنانے پر وہ پلیئر آف دی سیریز کے بھی حقدار قرار پائے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سری لنکا
پڑھیں:
جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے نیا سپورٹ اسٹاف متعارف کرائے جانے کی توقع
جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں اضافے کا امکان ہے جس کا چئیرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد باقاعدہ اعلان ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کے لیے سابق کرکٹر عمران فرحت کی بطور معاون بیٹنگ کوچ خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ اسپن بولنگ کوچ عبدالرحمان اور فیلڈنگ کوچ عبدالمجید کو بھی ٹیم مینجمنٹ کا حصہ بنانے کی تجویز ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے یہ تینوں کوچز اس وقت لاہور میں جاری قومی ٹیسٹ ٹیم کےکیمپ میں ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ ان کوسپورٹ اسٹاف کا باقاعدہ حصہ بنانے کی تجویز پر حتمی فیصلہ جلد ہوگا۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں شیڈول ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میچز کے لیے اسپن ٹریک بنایا جاسکتا ہے۔ جس پر ساجد خان، نعمان علی اور آصف آفریدی کارگر ثاب ہوسکتے ہیں۔