لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 03 جولائی 2025ء ) پنجاب یونیورسٹی مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی سفارشات کیلئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد علی کی چیئرمین شپ میں سینڈیکیٹ کا 1758 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں سینڈیکیٹ نے سینیٹ کو 20.16  ارب روپے کے بجٹ کی منظوری کی سفارش کر دی۔ بجٹ میں طلباء و طالبات کا مالی بوجھ کم کرنے کے لئے سکالرشپس اور سبسڈی میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پر گزشتہ سال کے مقابلے میں سکالرشپ کی رقم 380 ملین روپے سے بڑھا کر406 ملین روپے کر دی گئی۔ علاوہ ازیں ہونہار سکالرشپ پروگرام، ایچ ای سی اور پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی طرف سے بھی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات وظائف دئیے جائیں گے۔ ڈاکٹر محمد علی کے اقدامات کے باعث پہلی مرتبہ پنجاب یونیورسٹی کے بجٹ خسارے میں کمی واقع ہوئی ہے امسال بجٹ خسارہ گزشتہ سال 2 ارب کے مقابلے میں 1.

2 ارب روپے ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینڈیکیٹ ممبران نے پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی کفایت شعاری کی پالیسی کو سراہا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پر یونیورسٹی کی بین الاقوامی رینکنگ کو مزید بہتر بنانے اور ملکی معاشی و معاشرتی ترقی پر مثبت انداز میں اثرانداز ہونے والی تحقیق اور تحقیقی کلچر کو فروغ دینے کے لئے ریسرچ گرانٹ 229 ملین سے بڑھا کر 297 ملین روپے کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ آئندہ 3  سالوں میں یونیورسٹی کا بجٹ خسارہ ختم کر دیں گے اور قرض لینے کی بجائے ذرائع آمدن بڑھانے کو ترجیح دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے انڈومنٹ فنڈ کو بڑھائیں گے۔امسال پہلی مرتبہ حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی کو 78 کروڑ روپے ملیں گے۔  خصوصی طلباء و طالبات کو مفت تعلیم اور مفت رہائش جبکہ سپورٹس کی بنیاد پر داخلہ لینے والے طلباء و طالبات کو مفت تعلیم اور حافظ قرآن کی ٹیوشن فیس معاف ہو گی۔ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ ہاسٹل میں رہائش پذیر طلباء و طالبات کوکروڑوں روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی جبکہ ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹس میں بجلی کے بلوں کی مد میں دی جانے والی سبسڈی اس کے علاوہ ہے۔ 

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی طلباء و طالبات محمد علی کی

پڑھیں:

ڈی جی آئی ایس پی آر کی کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی آمد، پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور بارے تفصیلی گفتگو کی

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ کیا، فیکلٹی ممبران اور طالبات نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بات چیت کے سیشن میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور بارے طالبات سے تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نےپاک فوج ، تعلقات عامہ، سکیورٹی مسائل اور سوشل میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالی۔فیکلٹی اور طالبات کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کو خوش آئند قرار دیا گیا۔سیشن میں کنیرڈ کالج کی بصارت سے محروم ہونہار طالبہ نے شاندار نغمہ پیش کیا۔ طالبات نے شہدا و غازیانِ پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلی مریم نواز کی زیرصدارت 4 گھٹنے طویل جائزہ اجلاس،8 بڑے محکموں سے تفصیلی بریفنگ لی
  • لاہور، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیئرڈ کالج یونیورسٹی کا دورہ، طالبات سے خطاب
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی کنیئرڈ کالج فار وومن یونیورسٹی میں اساتذہ و طالبات سے خصوصی ملاقات
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومن یونیورسٹی کا دورہ
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے گفتگو
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی آمد، پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور بارے تفصیلی گفتگو کی
  • پروفیسر خواجہ فاروق احمد وائس چانسلر آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی حویلی تعینات
  • جسٹس ریٹائرڈ کوثر سلطانہ حسین ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا کی وائس چانسلر مقرر
  • جسٹس کوثر سلطانہ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کی وائس چانسلر مقرر
  • ظفر خان کی زیرصدارت ماڈل کالونی ٹاؤن کونسل کا 24واں اجلاس