KERALA:

برطانیہ کا جدید ترین لڑاکا طیارہ رائل نیوی ایف-35 بی کی گزشتہ ماہ ایران اور اسرائیل کی جنگ کے دوران بھارت میں ہنگامی لینڈنگ اور 19 روزسے موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دنیا کے جدید ترین لڑاکا طیاروں میں شمار ہونے والے برٹش رائل نیوی کے ایف-35 بی طیارے نے تھیروانانتھاپورام انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیرالا میں غیرمتوقع طور پر لینڈنگ کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس واقعے کے بعد برطانیہ نے فضا میں ری پیئر کی کوششیں ناکام ہونے پرطیارے کو ایئرلفٹ کر رہا ہے، جس کے لیے سی-17 گلوب ماسٹر ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ کے ذریعے منتقل کر رہا ہے۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ دنیا کے جدید ترین لڑاکا طیاروں میں شمار ہونے والے 110 ملین ڈالر مالیت کا برطانوی جہاز نے 14 جون کو کیرالا کے تھیروانانتھاپورام میں ہنگامی لینڈنگ کی۔

مزید بتایا گیا کہ برطانوی لڑاکا طیارہ ٹیکنیکل خرابی کی مرمت کے انتظار میں گراؤنڈ میں موجود ہے۔

حکام نے بتایا کہ برطانیہ سے 5 جولائی تک 40 ارکان پر مشتمل ایوی ایشن انجینئرز کی ٹیم تھیروانانتھاپورام ایئروپرٹ آمد متوقع ہے تاکہ لڑاکا طیارے کو درکار مرمت کی جائے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ برطانوی حکام نے بھارتی انجینئرز کو مرمت کے لیے طیارے تک رسائی نہیں دی ہے اور ایئرپورٹ کے ہینگر میں بھی منتقل نہیں کیا گیا ہے تاہم ایف-35 بی تاحال کیرالا میں موجود ہے اس کی حفاظت برطانوی رائل نیوی کی 6 رکنی ٹیم کر رہی ہے۔

بھارت میں برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے گزشتہ ہفتے جاری بیان کے مطابق لڑاکا طیارے کی ہنگامی طور پر لینڈنگ کی وجہ خراب موسمی حالات تھی اور اسی کی وجہ سے طیارے کی محفوظ طریقے سے کیریئر میں لینـڈنگ نہیں ہوسکی تھی اور پائلٹ نے لڑاکا طیارے کو بحفاظت تھیروانانتھاپورام میں اتارا تھا۔

رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ برطانوی رائل لڑاکا طیارہ ایف-35 بی خطے میں کیا کر رہا تھا اور کس مشن کے تحت پرواز کر رہا تھا تاہم جون کے اوائل میں بھارتی نیوی کے ساتھ برطانوی رائل نیوی کی مشترکہ مشقیں ہوئی تھیں۔

ایف-35 بی واحد ففتھ جنریشن فائٹر طیارہ شارٹ ٹیک آف کرتا ہے اور ورٹیکل لینڈنگ کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کی وجہ سے چھوٹے ڈیکس، مشکل بیسز اور سمندری جہازوں سے آپریٹ کرنے کے لیے آئیڈیل سمجھا جاتا ہے۔

برطانوی حکام نے مذکورہ طیارے کے بارے میں بتایا کہ ایف-35 بی مکمل مرمت اور سیفٹی چیک کے بعد واپس اپنی سروس پر فعال ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لڑاکا طیارے رائل نیوی لینڈنگ کی ایف 35 بی کر رہا

پڑھیں:

برطانوی حکمران جماعت  کے دو اراکین پارلیمنٹ کو اسرائیل میں داخلے سے روک دیا گیا

لندن: برطانیہ کی حکمران جماعت لیبر پارٹی کے دو اراکین پارلیمنٹ کو اسرائیل میں داخلے سے روک دیا گیا۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائمن اوفر اور پیٹر پرنسلے پارلیمانی وفد کے ہمراہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں طبی اور ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لینے جا رہے تھے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے دونوں برطانوی ارکان کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ اس پر لیبر پارٹی کے اراکین نے اسرائیلی رویے کو افسوسناک اور ناقابلِ قبول قرار دیا۔

برطانوی دفتر خارجہ نے بھی اس فیصلے پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندوں کے ساتھ یہ سلوک درست نہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق فارن آفس منسٹر ہمیش فالکنر اور دیگر حکام نے معاملے پر فوری رابطے کیے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیل متعدد بار برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو ملک میں داخل ہونے سے روک چکا ہے۔


 

متعلقہ مضامین

  • صدر ٹرمپ سے ملاقات کے دوران برطانوی کوئین کمیلا کا مستقبل کی ملکہ کیٹ سے ’سردمہری‘ کا مظاہرہ
  • برطانوی حکمران جماعت  کے دو اراکین پارلیمنٹ کو اسرائیل میں داخلے سے روک دیا گیا
  • برطانوی حکمران جماعت کے اراکین پارلیمنٹ کا اسرائیل میں داخلہ بند
  • یمن کا اسرائیل پر میزائل حملہ، نیتن یاہو کا طیارہ ہنگامی لینڈنگ پر مجبور
  • پاکستان اور ایران کا باہمی تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
  • ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس؛ وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، امت مسلمہ کے اتحاد پر زور
  • کوویڈ کے دوران بابا نے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا تو ہمیں دھمکیاں موصول ہوئیں: تارا محمود
  • بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا گھٹیا حرکت، اسرائیل کا محاسبہ ناگزیر ہوگیا ہے، محمود عباس
  • بلوچستان کے محکمہ ریونیو میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف
  • دوحہ حملہ: پاکستان اور کویت کی درخواست پر اقوام متحدہ کی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج جنیوا میں ہوگا