بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا، ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
ترک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازع ہے، بھارت مسئلہ کشمیر کو جبر سے اسے اندرونی مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا، پاکستان بھارتی تسلط کے سامنے نہیں جھکے گا۔ ترک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازع ہے، بھارت مسئلہ کشمیر کو جبر سے اسے اندرونی مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت جتنی جلدی یہ سمجھ جائے گا یہ علاقائی اور عالمی امن کےلیے اچھا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پہلگام واقعے میں کوئی بھی ثبوت دینے میں ناکام رہا۔ بھارتی حکومت ان واقعات کو دہشت گردی کے بہانے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والی بی ایل اے نے کھلے عام بھارت سے مدد کی درخواست کی تھی۔نئی دہلی میں کچھ رہنماؤں، سیاست دانوں اور ریٹائرڈ جنرلز نے بی ایل اے کی حمایت میں بیانات دیے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے، ہم ایک امن پسند قوم ہیں، بھارت نے ہمیں اُکسایا یا حملہ کیا تو ہمارا ردعمل تیز اور وحشیانہ ہو گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ بھارت امریکا نہیں اور پاکستان افغانستان نہیں، بھارت اسرائیل نہیں اور پاکستان فلسطین نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ کشیدگی میں بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے جن میں سے 3 رافیل تھے، دنیا جانتی ہے کہ پاکستان نے بھارتی طیارے گرائے لیکن نئی دہلی اسے ماننے کو تیار نہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ملک ہے، جنوری 2024ء سے اب تک 3700 سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات ہو چکے، اس ساری دہشت گردی کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی بھارت کر رہا ہے۔ ترجمان پاک افواج نے کہا کہ 17 ماہ میں دہشت گردی کے واقعات میں 3896 افراد شہید ہوئے جن میں سے 2582 سویلینز اور 1314 فوجی ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بھارت مسئلہ کشمیر کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ کہ بھارت کی کوشش رہا ہے ایس پی کر رہا
پڑھیں:
اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کسی بھی کوشش کی بھرپور مزاحمت کریں گے: حافظ نعیم الرحمان
---فائل فوٹوجماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کسی بھی کوشش کی بھرپور مزاحمت کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کے دوران موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مافیا پہلے چینی برآمد کرتا ہے اور پھر درآمد کرتا ہے، تنخواہ دار طبقہ ٹیکس دے رہا ،جاگیردار ٹیکس نہیں دے رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنی مرضی کے فیصلے چاہتی ہے، حکومت کو اب مخصوص نشستیں مل گئی ہیں، مخصوص نشستوں کا فیصلہ آئین کے منافی ہے۔
حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حقوق پر کسی کو سمجھوتہ کرنے نہیں دیں گے۔