چین کی قدیم ریشمی کتاب کی امریکہ سے واپسی اہمیت کی حامل ہے، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
چین کی قدیم ریشمی کتاب کی امریکہ سے واپسی اہمیت کی حامل ہے، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کی قدیم ریشمی کتاب کی ملک واپسی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے اسے ایک خوش خبری قرار دیا ۔ پیر کے روزترجمان نے کہا کہ یہ دستاویز چین میں اب تک دریافت شدہ سب سے قدیم ریشمی کتاب ہے اور کلاسیکی اعتبار سے پہلی قدیم کتاب ہے، جو بہت اہمیت کی حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی ثقافتی آثار کی کامیاب واپسی کے لیے چین کے عملی اقدامات کی ایک مثال ہے، اور چین کی تجویز کے تحت بات چیت اور تعاون کے ذریعے گم شدہ ثقافتی آثار کے تحفظ اور واپسی کے تناظر میں ایک کامیاب عمل ہے۔ ہم ثقافتی اور میوزیم اداروں جیسے امریکی سمتھسونین انسٹی ٹیوٹ اور نیشنل میوزیم آف ایشین آرٹ کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
حقائق نے ثابت کیا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان مساوات اور احترام کی بنیاد پر بات چیت اور تعاون ، باہمی فائدہ مند نتائج حاصل کرسکتا ہے۔ ہم دونوں فریقوں کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے، افرادی تعلقات کو فروغ دینے اور چین امریکہ تعلقات کی صحت مند، مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے منتظر ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین پاک تعلقات کو مسلسل فروغ مل رہا ہے ، چینی وزارت خارجہ عالمی دباؤ پر اسرائیل کا غزہ میں امداد کی فراہمی کیلئے ناکہ بندی ختم کرنے کا فیصلہ اعظم سواتی کی جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی درخواست خارج وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے مسلم لیگ (ن) نے عمران خان کی پیرول پر رہائی کی مخالفت کر دی پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد کا اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ سپریم کورٹ کا نور مقدم قتل کیس میں اپیلوں پر آج ہی فیصلہ دینے کا عندیہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چینی وزارت خارجہ قدیم ریشمی کتاب چین کی
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت میں سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی رہائی فورس سے متعلق درخواست پر سماعت 29جولائی کو ہوگی،خیبرپختونخوا میں 9مئی مقدمات کی واپسی کیخلاف اپیل بھی 29جولائی کو مقررکردی گئی۔
چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا، عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،آئینی عدالت نے 9مئی مقدمات کی واپسی پرحکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔
نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ جاری کردیاگیا
ریڈیو پاکستان نے حملہ کیس واپس لینے کاخیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ چیلنج کیا ہے،ریڈیو پاکستان نے مقدمہ خیبرپختونخوا سے منتقل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔
مزید :