وزیراعظم شہباز شریف کا نیول ڈاکیارڈ کا دورہ، آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آج نیول ڈاکیارڈ کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں پاک بحریہ کے اہم کردار کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم کا نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے استقبال کیا، جبکہ اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر اور ائیر چیف ظہیر احمد بابر سدھو بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں بھارت کو قیامت تک سبق یاد رہےگا، دوبارہ جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دورے کے دوران وزیراعظم جنگی جہاز پی این ایس تیمور پر سوار ہوئے، جہاں انہیں کمانڈر پاکستان فلیٹ نے بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں نے بات چیت کرتے ہوئے ان کی مثالی پیشہ ورانہ مہارت، جنگی تیاری اور قومی دفاع کے لیے ثابت قدمی کو سراہا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے پرعزم انداز، آپریشنل مہارت اور دشمن کے سمندری خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مؤثر جوابی کارروائی کی تعریف کی۔ انہوں نے سمندری تجارت کو بلاتعطل یقینی بنانے پر بھی پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان بحریہ کسی بھی خطرے کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاک بحریہ نے بھارتی طیارے کا سراغ لگا کر مکمل نگرانی میں رکھا
وزیراعظم کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال، وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آرمی چیف شہباز شریف نیول چیف نیول ڈاکیارڈ نیول ہیڈکوارٹر وزیراعظم پاکستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا رمی چیف شہباز شریف نیول چیف نیول ہیڈکوارٹر وزیراعظم پاکستان وی نیوز وزیراعظم شہباز شریف پاک بحریہ کے کو سراہا
پڑھیں:
جاتی امراء میں ملاقات؛ نواز شریف کی آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد
سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے ملاقات کی ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف جاتی امراء پہنچ گئے، جہاں اُن کی سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات ہوگئی ۔ شہباز شریف نے پارٹی سربراہ کو ملکی سیاسی, معاشی اور دفاعی صورتحال سے آگاہ کیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی ۔
بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا