عمران خان نے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا: طلال چوہدری کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور اور دیگر کے ذریعے کئی بار این آر او کا پیغام بھجوایا، تاہم حکومت کی جانب سے انہیں کبھی بھی این آر او کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔
قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل جانے سے پہلے اور بعد میں بیرون ملک جانے یا ہاؤس اریسٹ کی متعدد پیشکشیں ہوئیں، جنہیں انہوں نے رد کر دیا۔
اس پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر طلال چوہدری نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی خود این آر او کے خواہشمند رہے ہیں، مگر حکومت نے ایسا کوئی آپشن پیش نہیں کیا۔
دریں اثنا، پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ نے کہا کہ ان کی جماعت کا فی الحال وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
قانون کی خلاف ورزی کے بعد عمران خان سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں، عطا تارڑ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے واضح کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کسی شخص کو تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کا ایک فیصد بھی امکان نہیں ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سروے میں 66 فیصد لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے کسی مقصد کے لیے رشوت نہیں دی اور ملک میں شفافیت اور میرٹ کو ترجیح دی گئی ہے، ماضی میں ملک کے اقتصادی حالات پیچیدہ تھے اور ڈیفالٹ کی خطرناک صورتحال تھی، لیکن اب پاکستان استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے تحت جاری ریفارمز اور فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے اقدامات نے معاشی استحکام فراہم کیا ہے، اور آئی ایم ایف نے پاکستان کے ریفارم اسٹرکچر کی تعریف کی ہے۔ ایف بی آر میں سفارش کا نظام مکمل ختم کر دیا گیا ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں چینی کی قلت کے حوالے سے رپورٹیں آئیں، جبکہ موجودہ حکومت نے چینی کی برآمد اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے نہ صرف مارکیٹ میں چینی کی دستیابی یقینی بنائی بلکہ قیمتوں میں استحکام بھی لایا، شوگر ملز سے نکلنے والی ہر بوری پر کیو آر کوڈ لگایا گیا ہے، جس سے چینی کا ہر قدم ٹریس کیا جا سکتا ہے۔
پختونخوا میں گورنر راج کے حوالے سے سوال پر عطا تارڑ نے کہا کہ گورنر راج کی گنجائش اس وقت پیدا ہوتی ہے جب صوبائی حکومت امن و امان یا انسداد دہشت گردی میں ناکام ہو اور گورننس کے مسائل ہوں، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے عمران خان سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں، چاہے وہ خاندان کے افراد، پارٹی رہنما ہوں یا وکیل۔