بانی اور پی ٹی آئی میں فاصلہ ہے، عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی اور پی ٹی آئی میں فاصلہ ہے اور فیصلہ سازی کا فقدان ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران عرفان صدیقی نے کہا کہ جتنی ملاقاتیں بانی پی ٹی آئی کی ہوئی ہیں، اتنی دوسرے قیدیوں کی نہیں ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور بانی میں فاصلہ ہے فیصلہ سازی کافقدان ہے، پارٹی کے پاس کوئی ایجنڈ نہیں، یہ کوئی فیصلہ کرتے ہیں بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں میں یہ نہیں مانتا۔
وفاقی وزیر مملکت برائے امورداخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دستور گالم گلوچ اور گریبان پکڑنے کی اجازت نہیں دیتا۔
ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے ایک دوسرے پر اعتماد کرنا سیکھیں، ہم کسی کی کوئی سیٹیں چھیننے کی خواہش نہیں رکھتے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں تصور نہیں کرسکتے احتجاج کہاں چلا گیا ہے، فرنیچر مائیک توڑا گیا ہے۔ اسپیکر کو لامحدود اختیارات حاصل ہیں۔
عرفان صدیقی نے یہ بھی کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی سیٹیں ختم نہیں کر سکتے اس لیے الیکشن کمیشن گئے، ان کے اقدام سے ایک میسیج ضرور گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اتنا سمجھیں کہ یہ کوئی ڈی چوک نہیں، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو نہیں مل سکیں یہ ایک قانونی مسئلہ ہے۔
ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ کے پی حکومت ختم کرنے کی کوئی بات نہیں،وہاں نمبر گیم بھی پورا نہیں، اگر پی ٹی آئی کے اندر سے بغاوت ہوتی ہے تو ان کا اپنا مسئلہ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عرفان صدیقی پی ٹی ا ئی نے کہا کہ
پڑھیں:
کے پی میں عدم اعتماد کی تجویز زیر بحث نہیں، عرفان صدیقی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن) ن لیگ کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ایسا کوئی حربہ نہیں کریں گے جس سے خیبرپختونخوا کسی بحران میں چلا جائے۔ عدم اعتماد سے متعلق کوئی تجویز کسی اعلیٰ سطح پر زیربحث نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عدم اعتماد سے متعلق کوئی تجویز کسی اعلیٰ سطح پر زیربحث ہونے کی تردید کرتے ہوے کہا کہ ایسا کوئی حربہ نہیں کریں گے جس سے خیبرپختونخوا کسی بحران میں چلا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کے پی کی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کو سازش سے عبارت کرنا درست نہیں، عدم اعتماد ایک آئینی اور قانونی چیز ہے، بانی پی ٹی
آئی خوداس کاشکاربنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج پی ٹی آئی سمیت ہر سیاسی جماعت کا آئینی وجمہوری حق ہے تاہم احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلانے پر حکومت کارروائی کرے گی۔ پی ٹی آئی کبھی مذاکرات کی بات کرتی ہے تو کبھی تحریک اور گولی کا جواب گولی سے دینے کی باتیں کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ پی ٹی آئی اپنی سٹریٹ پاور کھو چکی ہے ۔ اب انکی تحریک کی کال پر کوئی بھی نہیں نکلے گا۔