بیجنگ: نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نےچین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے تفصیلی مشاورت کی۔دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورتحال، پاکستان اور چین کی دوستی کے مستقبل کے رخ اور سی پیک فیزٹو پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان اور چین کے درمیان ہر موسم کی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری اور فولادی دوستی کو سراہتے ہوئے دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر یکساں نقطہ نظر پر اطمینان کا اظہار کیا اور علاقائی امن، ترقی اور استحکام کے لیے دوطرفہ تعاون جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار تین روزہ دورے پرچین روانہ ہو گئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ،چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر پیر کو چین کے تین روزہ دورے پر بیجنگ روانہ ہو گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ساتھ چینی کمیونسٹ پارٹی کے اہم ارکان سمیت دیگر سینئر چینی رہنماؤں سے تفصیلی بات چیت کریں گے۔

ملاقاتوں میں موجودہ علاقائی پیش رفت اور پاک چین تعلقات کی متعدد پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور دونوں برادر ممالک کے درمیان سدا بہار اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کا حصہ ہے۔ روانگی سے قبل نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے میڈیا کو بتایا کہ چین پاکستان کا بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور آہنی تعلقات استوار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران ان کی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ دو مرتبہ ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی جنہوں نے انہیں چین کے دورے کی دعوت بھی دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ چینی قیادت کے ساتھ ان کی ملاقاتوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے علاوہ سیاسی، مقامی، علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دنیا بھر کے متعدد ہم منصبوں کے ساتھ اپنی ٹیلی فونک بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی الزام تراشی کے ڈرامہ کو پاکستان پہلے ہی بے نقاب کر چکا ہے اور بھارت کا بے بنیاد الزام تراشی کاکھیل بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ \932

متعلقہ مضامین

  • چین پاکستان کی خود مختاری کے تحفظ میں ساتھ دے گا: چینی وزیرِ خارجہ
  • اسحاق ڈار کی بیجنگ میں چین کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں، اسٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال
  • پاکستان آئرن برادر ہے، تعلقات کو ترجیح دیں گے: چینی وزیر
  • اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
  • بھارت کا بلیم گیم بے نقاب ہوچکا‘ پاکستان نے الزامات کو غلط ثابت کیا : اسحاق ڈار
  • نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار3 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار تین روزہ دورے پرچین روانہ ہو گئے
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے
  • پاک بھارت کشیدہ صورتحال: اسحاق ڈار کی قیادت میں اہم وفد مشاورت کیلئے چین جائے گا