اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور چین کے درمیان باضابطہ مذاکرات مکمل ہوگئے، وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور چینی ہم منصب وانگ یی نے اپنے اپنے وفد کی قیادت کی۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے باضابطہ مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے، جن میں دونوں ممالک نے سٹرٹیجک شراکت داری کا جائزہ لیا اور اسے مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے وفد کی قیادت کی جبکہ پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور ایڈیشنل فارن سیکرٹری عمران صدیقی بھی وفد میں شامل تھے جبکہ چینی وفد کی قیادت وزیر خارجہ وانگ یی نے کی۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاک چین سٹرٹیجک پارٹنرشپ، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی پر چین کو آگاہ کیا اور بھارت کے ”جھوٹے بیانیے“ کو مسترد کیا۔
دونوں ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اعتماد اور تعاون پر مبنی شراکت داری خطے میں امن و استحکام کے لئے اہم ہے۔
ملاقات کے اختتام پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دینگے۔

سعودی عرب میں تعمیراتی منصوبوں کا حجم 1.

5 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گیا، کیا کچھ بنایا جا رہا ہے؟

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار اور چین

پڑھیں:

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور

ورجینیا ( نیوزڈیسک) سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

ورجینیا میں پاک امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان شعید شیخ کا کہنا تھا کہ امریکی مارکیٹ کے مطابق کاروباری حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، مضبوط تجارتی روابط پاک امریکا تعلقات کی پائیدار بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سفارت کاری مواقع پیدا کرتی ہے، مواقع سے فائدہ اٹھانا کاروباری برادری کا کام ہے۔

تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی، بزنس ایکسپو میں دوطرفہ سرمایہ کاری، تجارت اور تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایم کیو ایم نے مقامی حکومتوں کو مضبوط بنانے کیلئے آرٹیکل 140-A میں ترمیم کی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی
  • اسحاق ڈار کی ترک وزیرخارجہ سے ملاقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق
  • استنبول: وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • رومانیا کے سفیر کی وفاقی وزیر جنید انور چوہدری اور چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ عتیق الرحمن سے ملاقات، دوطرفہ بحری تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق
  • نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے
  • ایران اور امریکہ جوہری معاملے پر دوبارہ مذاکرات شروع کریں، بحرین
  • سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • پاک افغان مذاکرات کی اگلی نشست سے قبل اسحاق ڈار کا ترکیہ دورہ متوقع
  • امریکہ، بھارت میں 10 سالہ دفاعی معاہدہ: اثرات دیکھ رہے ہیں، انڈین مشقوں پر بھی نظر، پاکستان
  • اسحاق ڈار کا کینیڈین ہم منصب سے رابطہ، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق